کویت اردو نیوز : غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے ایک بچے کو 37 دن بعد زندہ نکال لیا گیا جو کہ ایک معجزہ ہے۔
فلسطین اور اسرائیل کے درمیان 2 ماہ سے زائد عرصے سے جنگ جاری ہے اور جمعہ کو عارضی جنگ بندی سے قبل غزہ پر اسرائیل کی جارحیت جاری تھی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اتنے دنوں بعد ملبے تلے زندہ بچ جانے والے بچے کی ویڈیو وائرل ہوئی ۔
ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے، ’’غزہ میں ایک تباہ شدہ عمارت کے ملبے کے نیچے سے 37 دن بعد ایک بچے کو زندہ نکالا گیا‘‘۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد کئی صارفین نے اسے ‘خدا کا معجزہ’ قرار دیا اور کچھ نے کہا کہ یہ کسی معجزے سے کم نہیں۔ ‘
"37 دن ، یقین کرنا مشکل ہے،” ایک صارف نے لکھا۔ یہ اللہ کی قدرت ہے جو پتھر کے بیچ بھی رزق دیتا ہے۔ ‘
جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ ‘خدا ہی جانتا ہے کہ اس بچے سے اس نے کیا کام لینا ہے جس نے اسے اتنے دنوں کے بعد بھی زندہ رکھا۔’
ایک صارف ملکہ سیرت نے اس پر قرآن پاک کی آیت کا حوالہ دیا ہے کہ ‘اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے’۔
غزہ پر اسرائیلی بمباری سے 15 ہزار سے زائد فلسطینی شہری جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔