کویت اردو نیوز : ہیریٹیج اتھارٹی نے سعودی عرب میں 70 نئے تاریخی مقامات کی رجسٹریشن کی ہے۔ اتھارٹی نے کہا ہے کہ درج کردہ تاریخی مقامات ملک کے تاریخی، ثقافتی اور اسلامی ورثے کی عکاسی کرتے ہیں۔
اتھارٹی نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں کسی بھی تاریخی جگہ کے بارے میں مطلع کریں جو رجسٹریشن سے محروم رہ گئے ہیں۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ‘ملک بھر میں تاریخی مقامات کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے’۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ‘نئے رجسٹرڈ تاریخی مقامات میں سے 14 مقامات عسیر ریجن میں،11 مقامات جازان میں، 7 مقامات قصیم میں 13 مقامات الجوف میں، 12 مقامات حائل میں، اور 6 مقامات مدینہ منورہ میں رجسٹر کیے گئے ہیں۔ ، اور ریاض میں دو مقامات رجسٹر کیے گئے ہیں۔ ‘
غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق نئے مقامات کے اضافے کے بعد سعودی عرب میں کل 8917 تاریخی مقامات کو رجسٹر کیا گیا ہے۔