کویت اردو نیوز : سعودی عرب میں جھاڑ پھونک کرنے والوں کے خلاف اب سخت ترین کارروائی کی جائے گی ۔
امر بلمعروف و نہی عن المنکر کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن السند نے کہا ہے کہ جائزہ لینے پر معلوم ہوا ہے کہ جھاڑ پھونک کر ے والے کچھ لوگوں کی جانب سے سنگین خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ‘ایسے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی’۔
انہوں نے کہا ہے کہ "کچھ لوگ بدعت کے مرتکب ہوئے ہیں، کچھ نے شرعی حدود سے تجاوز کیا ہے جب کہ کچھ غیر اخلاقی سرگرمیوں میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔”
انہوں نے کہا ہے کہ ‘نظر بد، جنات اور سائے کو دور کرنے کے عمل میں کچھ مریضوں کو مارنے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں’۔
ڈاکٹر عبدالرحمٰن السند نے کہا ہے کہ کچھ لوگ گھروں میں جا کر دم درود کرتے اور جھاڑ پھونک کرتے ہیں اور وہ اس کام میں 3000 ریال سے 6000 ریال تک کی فیس وصول کرتے ہیں۔