کویت اردو نیوز : سعودی عرب میں اجتماعی جھگڑا کرنے پر متعدد غیر ملکیوں کوگرفتارکرلیاگیاہے۔
سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ لڑائی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ریاض پولیس نے متعدد بنگلہ دیشی تارکین کو گرفتار کر لیا ہے۔
سبق کی ویب سائٹ کے مطابق، یہ ویڈیو X اور دیگر ذرائع پر وائرل ہوئی تھی جس میں کئی بنگلہ دیشی تارکین وطن آپس میں لڑائی جھگڑا کر رہے تھے۔
ریاض پولیس نے کہا ہے کہ "تمام ملوث افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے”۔
ریاض پولیس کا کہنا ہے کہ "ملوث افراد میں کسی معاملے پر اختلاف تھا جس پر وہ ایک عوامی مقام پر اجتماعی لڑائی میں شامل ہو گئے”۔
ریاض پولیس کے مطابق ان تمام افراد کوعوامی مقام پر ہنگامہ آرائی ، فرقہ وارانہ جھگڑے، اور ملک کے عوامی امن کو خراب کرنے کے الزامات کے تحت پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا۔