کویت اردو نیوز 29 مئی: صالون، ہیلتھ کلبس ، ٹیلرنگ، لانڈری دکانوں اور شادی کی تقریبات کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہیلتھ کنڈیشن کمیٹی کی خواتین ٹیم نے الرقعی ، دسمان ، صباح السالم ، الجہرا ، الشعب ، جابریہ میں واقع صالون ، خواتین کے صحت کے اداروں اور ٹیلرنگ شاپس کے خلاف مہمات تیز کردی ہیں۔ روزنامہ القبس کی خبروں کے مطابق دیگر علاقوں میں دعوتوں اور شادیوں کی تقریبات اور ہالوں اور ہوٹلوں میں ہونے والے پروگراموں میں مجمع کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ الجہرا گورنریٹ میں اپنے دورے پر عوامی اتھارٹی برائے افرادی قوت کے نمائندے کے ہمراہ انجینئر فاطمہ عبد الملک نے یہ یقینی دلایا کہ صحت کی ضروریات کا خصوصا خواتین کی سرگرمیوں سے وابستہ جگہوں پر اطلاق لازمی ہے اور اس حوالے سے نرمی نہیں برتی جائے گی۔ فاطمہ عبد الملک نے گزشتہ سال اگست میں ٹیم کے کام کے آغاز کے بعد سے 35،000 سے زیادہ تجارتی اداروں کا دورہ کیا ہے جن میں درزی کی دکانیں ، خواتین کے صالون ، کھیلوں کے انسٹی ٹیوٹ اور ہوٹلز شامل ہیں جبکہ 5،000 جرمانوں کو ریکارڈ کیا گیا ہے۔
انہوں نے اس بات کو واضح کیا کہ ٹیم نے انتظامی طور پر پانچ دکانوں کو موقع پر ہی بند کردیا۔ صحت سے متعلق قواعد و ضوابط کی عدم تعمیل اور نظام کی پابندی نہ کرنے اور قبل از وقت تقرریوں کی عدم تعمیل کی وجہ سے ان سہولیات کے خلاف قدم اٹھایا گیا۔