کویت اردو نیوز 23 جون: سعودی عرب میں سفرو سیاحت کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنی ’المسافر‘ نے بتایا ہے کہ رواں سال کی چوتھی سہ ماہی کے دوران فضائی سفر کی بکنگ میں یر معمولی اضافہ متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریٹیل سیکٹر کے نائب صدر فہد العبیلان نےبتایا کہ کرونا وبا کے کیسزمیں کمی کے بعد اندرون اور بیرون ملک سیاحت اور دیگر مقاصد کے لیے فضائی سفر کی بکنگ میں اضافے کا امکان دیکھا جا رہا ہے۔ العبیلان نے کہا کہ ان کی کمپنی مارکیٹ میں موجود سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے۔ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ مملکت میں سفری بکنگ کی سطح میں اضافہ دیکھا جانے والا ہے۔ انہوں نے بیرون ملک سے مملکت کے سفر میں۔ اضافے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہ مقامی بکنگ کی طلب میں 48 فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ بیرون ملک سفر کے لیے بکنگ میں 50 فیصد سے زائد کی توقع کی جا رہی ہے۔
العبیلان نے مزید کہا کہ گذشتہ ادوار میں مقامی سیاحت کی مانگ میں اضافے اور جنرل اتھارٹی برائے سیاحت کے ذریعہ پروموشنل سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ المسافر پلیٹ فارم پر بین الاقوامی بکنگ شرح میں 2019 کے مقابلے میں 76 فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ
سعودی عرب کے لیے سب سے نمایاں منزلیں مشرق وسطی اور شمالی افریقہ خصوصا متحدہ عرب امارات ، قطر ، بحرین اور مصر ہیں۔ پروازوں کو دوبارہ شروع ہونے کے بعد بحرین کے سفر کا مطالبہ پہلے دنوں میں بہت تھا لیکن بحرین کی جانب سے کرونا کی وجہ پابندیوں کے بعد سفر کی طلب کم ہوگئی ہے۔