کویت اردو نیوز 25 جون: کویت میں تعینات بھارتی سفیر سبی جارج کورونا کا شکار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کویت میں تعینات بھارتی سفیر سبی جارج نے اعلان کیا ہے کہ انہیں گذشتہ جمعرات کو کورونا وائرس کا مرض لاحق ہوگیا ہے۔ بھارتی سفیر سبی جارج نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ "ٹویٹر” پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں وضاحت کی کہ مکمل ویکسی نیشن ملنے اور صحت کی تمام ضروریات پر سختی سے عمل پیرا ہونے کے باوجود ان کے سویب ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔
سبی جارج نے بتایا کی کہ وہ اب گھریلو قرنطین گزار رہے ہیں اور صحت کی تمام ضروریات کی پیروی کررہے ہیں تاہم انہوں نے ان تمام لوگوں سے مطالبہ کیا جو گذشتہ 10 دنوں میں ان کے ساتھ براہ راست رابطہ میں تھے کہ وہ ضروری اقدامات اٹھائیں۔



















