کویت اردو نیوز 11 جولائی: متحدہ عرب امارات نے انڈونیشیا اور افغانستان سے آنے والے مسافروں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امارات نیوز ایجنسی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے آج بروز اتوار 11 جولائی سے ملک میں انڈونیشیا اور افغانستان سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم متعلقہ ممالک سے ٹرانزٹ پروازوں کو ملک میں آنے کی اجازت ہوگی۔ اس فیصلے کا اطلاق کورونا وائرس سے نمٹنے اور تغیر پذیر ڈیلٹا وائرس کے خدشات کی بنیاد پر لیا گیا ہے تاہم یہ بات بھی واضح کردی جائے کہ وہ مسافر جو متحدہ عرب امارات آنے سے قبل 14 دن کے عرصے کے لئے ان دونوں ممالک میں قیام پذیر رہے وہ بھی اب متحدہ عرب امارات میں داخل نہیں ہوسکتے۔ امارات نیوز ایجنسی نے
جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی اور نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اپنے شہریوں کو انڈونیشیا اور افغانستان جانے سے روکے گا تاہم سفارتی مشنز ، ہنگامی علاج کے معاملات ، سرکاری وفود ، معاشی و سائنسی وفود کو سفر کی اجازت ہوگی۔