کویت اردو نیوز،10جون: عمان میں آنے والے خریف سیزن کی ڈیمانڈ کے پیش نظر، عمان ایئر نے جمعہ کو سلالہ ایئرپورٹ پر روزانہ آٹھ پروازیں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے، جو 15 جون سے شروع ہو کر 15 ستمبر تک چلیں گی اور اس سے یومیہ پروازوں کی کل تعداد 12 ہو جائے گی۔
ایئر لائن نے اکانومی کلاس کی تمام سیٹوں پر شہریوں کے لیے 54 ریال کے ریٹرن ٹکٹ کے مقررہ کرایہ کا بھی اعلان کیا۔
مقررہ کرایوں کی شرائط یہ ہیں:
- – سیلز کے لیے 15 ستمبر تک اور 15 جون سے 15 ستمبر کے درمیان سفر کے لیے مؤثر ہے۔
- – بکنگ کے وقت اور ہوائی اڈے پر چیک ان کے وقت عمانی قومی شناخت یا پاسپورٹ کا ثبوت درکار ہوگا۔
- – کیبن لگج الاؤنس: 7 کلو۔
- – چیک ان سامان الاؤنس: 30 کلو۔
- – تاریخ کی تبدیلی پر 15 عمانی ریال کی فیس لاگو ہوتی ہے۔
- – ٹکٹ ناقابل واپسی ہے۔
- – نو شو، کی صورت میں، تاریخ میں تبدیلی کی اجازت نہیں ہے۔