کویت اردو نیوز 11 جولائی: متحدہ عرب امارات میں عید الاضحٰی کے لئے نجی اور سرکاری شعبے کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز متحدہ عرب امارات میں انسانی وسائل اور امارت کی وزارت نے ملک میں نجی شعبے کے ملازمین کے لئے چار روزہ تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ نجی اور سرکاری شعبے کی تعطیلات 19 جولائی سے 22 جولائی تک ہوں گی۔ وزارت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں نجی شعبے کے لئے عید الاضحٰی کی تعطیلات 9 ذی الحجہ (یوم عرفات) سے شروع ہوں گی جو بروز پیر 19 جولائی کو ہوگا جبکہ تعطیلات جمعرات 22 جولائی کو اختتام پذیر ہوں گی۔ متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے اداروں اور کمپنیوں کے تمام کارکنوں کو تعطیلات دی جائیں گی۔ قبل ازیں
فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز نے اعلان کیا تھا کہ عید الاضحٰی اور عرفات کے دن تمام وزارتوں اور وفاقی اداروں میں تعطیلات اسلامی تقویم کے مطابق ذو الحجہ 9 سے ہوں گی۔ 9 ذی الحجہ پیر 19 جولائی کو
ہوگا اور ملازمین کی تعطیلات 12 ذی الحجہ یعنی 22 جولائی بروز جمعہ تک ہوں گی۔ سرکاری کام کے اوقات 25 جولائی 2021 بروز اتوار کو دوبارہ شروع ہوں گے۔ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ملازمین چھ دن کی طویل چھٹیوں کا مزہ اٹھائیں گے۔