کویت اردو نیوز 04 اگست: متحدہ عرب امارات ٹرانزٹ ٹریول دوبارہ شروع کرے گا جبکہ مسافروں کے لیے خصوصی لاؤنج مختص کئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے کہا کہ متحدہ عرب امارات 5 اگست سے تمام ممالک کے مسافروں کو ہوائی اڈوں سے گزرنے کی اجازت دے گا۔ متحدہ عرب امارات کے ہوائی اڈے تمام مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کوویڈ 19 کی تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ ٹرانزٹ مسافروں کے لیے خصوصی لاؤنج مختص کریں گے۔ ان تمام ممالک کے ٹرانزٹ مسافروں کے لیے بھی سفر دوبارہ شروع ہوگا جہاں سے
ٹرانزٹ مسافروں پر پہلے پابندی عائد تھی بشرطیکہ سفر کرنے والے فرد کی منزل اسے قبول کرے مثال کے طور پر اگر کوئی مسافر پاکستان ، بھارت یا دیگر 4 ممنوعہ ممالک سے براستہ امارات کویت جانا چاہتا ہے تو یہ لازم ہے کہ کویت میں اس کو انٹری کرنے کی اجازت ہو۔
اسی طرح روانگی کے وقت سے 72 گھنٹوں کے اندر لیبارٹری پی سی آر ٹیسٹ جمع کرایا جائے۔ ملک کے ہوائی اڈے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ٹرانزٹ مسافروں کے لیے خصوصی لاؤنج مختص کریں گے۔ این سی ای ایم اے نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا جائز رہائشی اقامہ رکھنے والے افراد چھ ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں جہاں سے مسافروں کا داخلہ معطل تھا وہ اب 5 اگست سے امارات واپس آ سکتے ہیں۔
قانونی طور پر رہائش پذیر ویزوں کے حامل افراد جنہوں نے متحدہ عرب امارات میں کوویڈ 19 ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کی ہیں ان نئے زمروں میں شامل ہیں جنہیں متحدہ عرب امارات سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی بشرطیکہ انہوں نے سفر سے کم از کم 14 دن پہلے دوسری ویکسین کی خوراک حاصل کی ہو گی اور ایک سرٹیفکیٹ جو اس کو ثابت کرتا ہے۔