کویت اردونیوز22 اگست: متحدہ عرب امارات نے کوویڈ قوانین کے تحت گاڑیوں میں سفر کرنے والوں کی تعداد متعین کردی۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکام نے کوویڈ حفاظتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانوں کی تازہ ترین فہرست کا اعلان کیا ہے۔ فہرست میں سزائیں وسیع پیمانے پر قوانین کا احاطہ کرتی ہیں بشمول گاڑیوں میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی تعداد کا تعین وغیرہ۔ متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل نے کاروں ، پک اپ ٹرکوں، موٹر سائیکلوں اور دیگر گاڑیوں میں مخصوص مسافروں کی حد متعین کر دی ہے اور اس حد کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل سواروں کو 3 ہزار درہم جرمانہ کیا جائے گا۔ صرف ڈرائیور کو
موٹر سائیکل پر جانے کی اجازت ہو گی جبکہ پک اپ ٹرکوں میں ڈرائیور اور مسافر شامل ہو سکتے ہیں۔ دوسری گاڑیوں میں ڈرائیور اور دو مسافر سوار ہو سکتے ہیں۔ فیملی کے افراد اور ان کے گھریلو ملازمین اور دوسری ڈگری کے رشتہ دار مندرجہ بالا اصول سے مستثنیٰ ہیں۔
اگر گاڑی میں صرف ڈرائیور ہے تو اسے ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے۔ فیملی ممبران ، گھریلو ملازمین اور دوسری ڈگری کے رشتہ دار بھی گاڑی کے اندر رہتے ہوئے ماسک کے اصول سے مستثنیٰ ہیں۔