کویت اردو نیوز 24 اگست: عمان نے پاکستان سمیت دیگر 20 ممنوعہ ممالک کے مسافروں کو مملکت میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق عمانی شہریوں کے علاوہ پاکستان ، بھارت اور بنگلہ دیش سمیت 18 ممنوعہ ممالک عمان کا جائز رہائشی ویزا رکھنے والے اور وہ لوگ جنہیں عمان کا سفر کرنے کے لیے ویزا درکار نہیں ہے اور جو عمان ائیرپورٹ آمد پر ویزا حاصل کر سکتے ہیں ان کو پری کوویڈ سسٹم کے مطابق عمان میں داخل ہونے کی اجازت ہے۔ مکمل طور پر حفاظتی ویکسین لگوانے سے لازمی قرنطینہ سے بچا جا سکتا ہے بشرطیکہ عمان سے منظور شدہ ویکسینوں (آسٹرازینیکا ، کوویڈ شیلڈ ، فائزر ، سپوٹنک ، بائیونٹک V ، سائنوویک) میں سے کسی ایک کی دو خوراکیں وصول کی جا چکی ہوں۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ
عمان آنے والے مسافروں کے لئے یہ لازم ہے کہ انہیں کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا جو یہ ثابت کرتا ہو کہ مسافر کورونا وبائی مرض سے پاک ہے اس کے ساتھ ساتھ عمان جانے سے 96 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق ٹرانزٹ فلائٹس کے مسافروں پر 96 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی ہوگا جبکہ
منفی کورونا رپورٹ والے مسافروں کو قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔ عمان پہنچنےوالے مسافروں کے ایئرپورٹ پرریپڈ پی سی آرٹیسٹ ہوں گے۔ کرونا کا مثبت نتیجہ آنے پرمسافروں کو 10 دن قرنطینہ سینٹرمیں رہنا ہوگا۔ حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ عمان آنے سے پہلے مسافروں، سفارت کاروں کو آن لائن تفصیلات دینا ہوں گی۔ 18 سال یا کم عمر مسافر کورونا ویکسی نیشن، پی سی آر ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔ عمان ایوی ایشن حکام کے مطابق مریضوں کو کورونا ویکسین سے استثنیٰ ہوگا جبکہ نیا حکم نامہ یکم ستمبر سے نافذ العمل ہوگا۔