کویت اردو نیوز 31 اگست: کویت سول ایوی ایشن نے قومی ائیر کمپنیوں کی جانب سے پاکستان سمیت 04 ممالک کے لئے پروازیں چلانے کی درخواستیں موصول کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کو آج قومی کمپنیوں سے مصر اور بھارت کے لیے پروازیں چلانے کی درخواستیں موصول ہوئیں۔ ذرائع نے کہا کہ سول ایوی ایشن کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے آج بروز منگل مصر اور بھارت کے لیے پروازیں شروع کرنے کی تیاری کے لیے قومی ایئر لائنز (کویت ایئرویز اور الجزیرہ) کی آپریٹنگ درخواستوں پر نظر ثانی کی۔ ان ممالک سے تجارتی پروازوں کی بحالی کا فیصلہ کابینہ پہلے ہی لے چکی ہے جبکہ بھارت سے مسافروں کے لئے کوٹہ بھی مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ
کویت ایئر ویز کمپنی نے عرب جمہوریہ مصر کے لیے پروازیں چلانے کی درخواست جمع کرائی ہے جس میں قاہرہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر روزانہ دو پروازیں جبکہ اسکندریہ کے برج العرب ہوائی اڈے پر ہر ہفتے 3 پروازیں شامل ہیں۔
دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ الجزیرہ ایئرویز نے بھی قاہرہ ایئر پورٹ پر پروازیں چلانے کی درخواست جمع کرائی ہے جس میں روزانہ دو پروازیں شامل ہیں۔ الجزیرہ نے بھارت کے لیے روزانہ ایک پرواز اور ہفتہ میں ایک پرواز سری لنکا کے لئے چلانے کی درخواست جمع کرائی ہے۔ جہاں تک کویتی ایئرلائن کا تعلق ہے اس نے بھارت ، بنگلہ دیش ، پاکستان اور سری لنکا کے لیے پروازیں چلانے کی درخواستیں پیش کیں تاہم ابھی تک کسی بھی قومی ایئرلائن نے نیپال میں کام کرنے کے لیے درخواست نہیں دی ہے۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سول ایوی ایشن کی جنرل ایڈمنسٹریشن میں محکمہ ایئر ٹرانسپورٹ جمعرات کو پانچ ممالک (مصر، بھارت، بنگلہ دیش، پاکستان، سری لنکا) میں سول ایوی ایشن اتھارٹیز سے خطاب کرے گا تاکہ کمرشل پروازیں شروع کی جائیں اور اسی کے مطابق سول ایوی ایشن کا بیان بعد میں ان ممالک سے موصول ہوگا تاکہ ان ممالک کی قومی کمپنیوں سے آپریٹنگ درخواستیں ، آپریٹنگ شیڈول اور پروازیں شروع کرنے کے لیے گرین سگنل دیا جائے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ ” ہم توقع کرتے ہیں کہ آپریٹنگ پروازوں کے عمل کو شروع کرنے کے لیے یہ مدت اب سے ایک ہفتے اور 10 دن کے درمیان لگے گی جو کہ ہم اگلے ہفتے کے آخر میں یا اس کے بعد کے ہفتے میں ہونے کی توقع رکھتے ہیں تاہم ذرائع نے زور دیا کہ معاملہ سول ایوی ایشن حکام کے جواب کی رفتار پر منحصر ہے۔