کویت سٹی 19 جولائی: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایک عہدیدار نے بتایا کہ اعلی عظمت امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح گزشتہ روز بروز ہفتہ کو طبی معائنے کے لئے اسپتال میں داخل ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق امیری دیوان امور کے وزیر شیخ علی جراح الصباح نے انکشاف کیا کہ امیر کویت کی صحت اچھی ہے۔ انہوں نے کویت کے رہنما کی مسلسل خوشحالی اور صحتیابی کی خواہشات کا اظہار کیا۔
کویت کے 91 سالہ امیر حکمران کو میڈیکل چیک اپ کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ تیل کی دولت سے مالامال ملک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (کونا) نے 18 جولائی کو رپورٹ کیا کہ شیخ صباح کی طبیعت بہتر ہے۔
روزنامہ السیاسیہ کی خبر کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر مرزوق الغانم نے شہریوں کو یقین دلایا ہے کہ امیر الکویت مکمل صحت مند زندگی گزار رہے ہیں اور انکی طبیعت بلکل ٹھیک ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ورک پرمٹ پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے امکان
الغانم نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ ‘سب ٹھیک ہے’ اور یہ کہ "مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں نے ملک کے امیر اور والد کے ساتھ ناشتہ بھی کیا” جو کہ روایتی طور پر ہم جمعرات کے روز ساتھ کرتے ہیں اور میں کویت کی عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ امیر کویت مکمل صحت مند اور تندرست ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امیر الکویت نے اپنے معمول کے طبی ٹیسٹ کروائے ہیں اور ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ انکی کی حفاظت فرمائے اور انہیں سلامت رکھے۔امیر الکویت ملک کا اثاثہ ہیں۔