کویت اردو نیوز 24 ستمبر: کورونا وائرس ایک سال کے اندر ختم ہو جائے گا: بائیوٹیکنالوجی کمپنی موڈرنا کے سی ای او اسٹیفن بینسل کا دعویٰ
رائٹرز کے مطابق بائیوٹیکنالوجی کمپنی موڈرنا کے CEO اسٹیفن بینسل نے سوئس اخبار Neue Zürcher Zeitung کو بتایا کہ ان کا خیال ہے کہ کورونا وائرس ایک سال کے اندر ختم ہو سکتا ہے اور ویکسین کی پیداوار میں اضافے کے ساتھ ذیادہ عالمی رسد فراہم کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "پچھلے چھ ماہ کے دوران اس شعبے میں پیداواری صلاحیت میں توسیع کو دیکھتے ہوئے مناسب مقدار اگلے سال کے وسط تک دستیاب ہو جائے گی تاکہ دنیا کی پوری آبادی کو ویکسین دی جا سکے۔” یہ بھی ممکن ہے کہ بوسٹر خوراکیں مطلوبہ مقدار میں دستیاب ہوں۔ اسٹیفن بینسل نے مزید کہا کہ
جلد ہی بچوں کے لئے بھی ویکسی نیشن دستیاب ہوگی۔ اسٹیفن نے کہا کہ "جو لوگ ویکسین نہیں لیں گے وہ قدرتی طور پر قوتِ مدافعت حاصل کریں گے کیونکہ ڈیلٹا لہر انتہائی متعدی ہے۔” اس طرح ہم بالآخر اپنے آپ کو فلو جیسی صورتحال میں پائیں گے۔ ویکسی نیشن کروانے سے آپ موسم سرما اچھا گزار سکتے ہیں اور اگر آپ ویکسی نیشن نہیں کرواتے تو
آپ کو بیمار ہونے کا خطرہ رہے گا جبکہ ہسپتال میں بھی داخل ہونا پڑ سکتا ہے۔ اس سوال کے جواب میں کہ "آیا اس کا مطلب اگلے سال کے دوسرے نصف حصے میں زندگی معمول پر آجائے گی؟ انہوں نے کہا کہ "یہ حصہ آج سے شروع ہو رہا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک سال کے اندر ختم ہو جائے گا۔” انہوں نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ حکومتیں ان لوگوں کے لیے بوسٹر ڈوز پر رضامند ہوں گی جنہیں پہلے ہی ویکسین دی گئی تھی کیونکہ جن مریضوں کو پچھلے موسم میں ویکسین لگائی گئی تھی انہیں بلا شبہ اب بوسٹر کی ضرورت ہوگی۔