کویت اردو نیوز: وزن کم کرنا ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے اور وزن کم کرنے کے لیے سبز چائے کا استعمال عام سمجھا جاتا ہے۔
لیکن تیزی سے وزن کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے اکثریت چند ایسی غلطیاں کرتی ہے جو ان کی صحت کو کافی حد تک متاثر کر سکتی ہے۔
سبز چائے اپنے بے شمار فوائد کی وجہ سے دنیا بھر میں کافی مقبولیت حاصل کر چکی ہے۔ ان سب چیزوں نے سبز چائے کو ہمارے روزمرہ کے معمولات کا حصہ بنا دیا ہے۔
لیکن سبز چائے کو مناسب طریقے سے اپنے معمولات میں شامل کرنا چاہیے۔ سبز چائے پیتے وقت ان غلطیوں سے ہر صورت بچنا چاہیے۔
خالی پیٹ پینا :
زیادہ تر افراد اپنی صبح خالی پیٹ سبز چائے پینےسے شروع کرتے ہیں۔ سبز چائے میں موجود ٹیننز معدے میں تیزابیت کو بڑھاتے ہیں جو پیٹ کی خرابی یا متلی کا سبب بن سکتا ہے۔
بہت زیادہ پینا :
اس میں کوئی شک نہیں کہ سبز چائے صحت کے لیے بے شمار فوائد فراہم کرتی ہے لیکن کسی بھی چیز کی زیادتی انسانی صحت کے لیے کبھی بھی اچھی نہیں ہوتی۔ بہت زیادہ سبز چائے پینا نیند کی خرابی، پریشانی اور ہاضمے کے مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔
رات کو پینا :
سبز چائے میں موجود کیفین نیند میں مداخلت کرتی ہے۔ سونے سے کم از کم 2 سے 3 گھنٹے پہلے سبز چائے پینے سے گریز کریں۔
کھانے کے فوراً بعد پینا
کھانے کے فوراً بعد سبز چائے پینا کھانے سے آئرن کے جذب کو متاثر کرتا ہے۔ یہ وقت کے ساتھ خون کی کمی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
گرم پینا :
فوری طور پر ابلتے ہوئے پانی میں ٹی بیگ ڈالنا کبھی بھی مناسب نہیں ہے۔ یہ سبز چائے میں موجود فائدہ مند مرکبات کو ختم کر دیتا ہے جس کے نتیجے میں ذائقہ کڑوا ہو جاتا ہے۔
ٹی بیگ کو تھوڑا سا ٹھنڈا ہونے کے بعد پانی میں شامل کریں۔