کویت اردو نیوز 13 اکتوبر: کویت میں 50 سال اور اس سے زائد عمر رسیدہ افراد کے لیے ” موسم سرما کی ویکسی نیشن” کے لیے رجسٹریشن کھول دی گئی ہے۔
جیسا کہ "کورونا” ویکسی نیشن مہم کی رفتار معاشرے کے تحفظ اور حفاظت میں مکمل مطلوبہ اہداف کے حصول کے لیے تیز ہوتی ہے، مہم کی کوششوں کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت کے تناظر میں وزارت صحت کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر عبداللہ السناد نے کوویڈ 19 ویکسی نیشن مہم اور بیماریوں کے خلاف موسم سرما کی ویکسی نیشن کے حوالے سے کچھ اقدامات واضح کیے۔ السناد نے آج بروز بدھ 50 سال اور اس سے زائد عمر کے گروپوں کے لیے موسم سرما ویکسی نیشن (انفلوئنزا اور نیوموکوکل بیکٹیریا) کے لیے رجسٹریشن کھولنے کا اعلان کیا جبکہ
باقی عمر کے گروپوں کے لیے رجسٹریشن بالترتیب کھولی جائے۔ دوسری جانب السناد نے بیان کیا کہ "کوویڈ 19” ویکسی نیشن کے لیے جلیب الشیوخ سنٹر کھول دیا گیا ہے تاکہ ویکسین حاصل کرنے کے خواہشمندوں تمام گروپوں کو بغیر کسی پیشگی تقرری (ایڈوانس بکنگ) کے وصول کیا جا سکے جو کسی بھی وجہ سے آخری مدت کے دوران ویکسین حاصل کرنے سے قاصر رہے۔ السناد نے مزید کہا کہ
فیلڈ ویکسی نیشن کی جامع مہم ملک کے متعدد علاقوں میں سروس فراہم کر رہی ہے جس نے گزشتہ دو دنوں کے دوران بنید القار اور حولی کے علاقوں کا احاطہ کیا جبکہ مھبولہ کے علاقے میں آج سے اس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزارت صحت نے گزشتہ پیر سے ویکسی نیشن کی رفتار کو بڑھانے کے لیے ایک عملی طریقہ کار کے فریم ورک کے تحت ملک کے کئی علاقوں کے لیے ایک وسیع فیلڈ ویکسی نیشن مہم شروع کی ہے تاکہ ویکسی نیشن کے لئے آنے والے تمام گروپوں جو پہلے ویکسی نیشن حاصل کرنے سے قاصر رہے کو کوویڈ 19 کے لیے ویکسی نیشن سروس فراہم کی جا سکے۔