کویت اردو نیوز 20 نومبر: کیلیفورنیا کی ایک شاہراہ پر بکتر بند گاڑی سے بینک کے ہزاروں ڈالر کی گڈیاں گر گئیں۔
تفصیلات کے مطابق کیلیفورنیا کی ایک ہائی وے پر نقدی کی گاڑی سے نقدی کے بنڈل گرے جس سے گاڑی کے پیچھے آنے والے دیگر ڈرائیور غیر متوقع موقع سے فائدہ اٹھانے میں مصروف ہو گئے تاہم ڈرائیوروں کی خوشی زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی کیونکہ پولیس صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی گئی اور اس واقعے میں انتہائی لالچ کا مظاہرہ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ کیلی فورنیا ہائی وے پولیس کے سارجنٹ کرٹس مارٹن نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ "بہت ساری ویڈیوز ہیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ لوگ ہائی وے پر پیسے چوری کرتے ہوئے اسے زمین سے اٹھا رہے ہیں۔” انہوں نے تصدیق کی کہ
گاڑی سے گرنے والی رقم ہزاروں ڈالرز کی ہے اور اس کا تعلق ایک بینک سے ہے اور اسے پولیس اسٹیشن پہنچانا ضروری ہے۔ حادثہ میکسیکو کی سرحد سے دور سان ڈیاگو کے قریب بکتر بند گاڑی کا دروازہ غیر متوقع طور پر کھلنے کے بعد پیش آیا۔ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ لوگ سڑک کے کنارے اپنی گاڑیاں روک کر
سڑک پر بکھرے ڈالرز اٹھانے کے لیے بھاگ رہے ہیں۔ انسٹاگرام پر ایک صارف نے لکھا کہ "کیا آپ نے یہ پہلے کبھی دیکھا ہے؟ اگر آپ کے ساتھ ایسا ہوا تو آپ کیا کریں گے؟” پولیس نے متنبہ کیا ہے کہ وہ ان ویڈیوز کا استعمال ان لوگوں کا پتہ لگانے کے لیے کریں گے جو غیر قانونی طور پر جمع کی گئی رقم واپس نہیں کریں گے۔ سارجنٹ مارٹن نے کہا کہ ” اس سے پہلے کہ ہم ان کو تلاش کریں اور ان کے دروازے پر دستک دیں بہتر ہے کہ سڑک سے ڈالرز اٹھانے والے افراد ایمانداری کا ثبوت دیں۔” جائے وقوعہ پر موجود پولیس نے ایک مرد اور ایک خاتون کو روکا جو پیسے اٹھانے کے لیے بھاگ رہے تھے لیکن وہ ہائی وے پر اپنی کار کے باہر اس وقت پھنس گئے جب انہوں نے غلطی سے اس میں موجود چابی کو لاک کر دیا۔