کویت اردو نیوز : سعودی خاتون اسرار الشہری نے کم عمری میں اور کم عرصے میں تھائی باکسنگ میں پہلی سعودی ریفری بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق اسرار الشہری نے تھائی باکسنگ میں کئی مقامی اور بین الاقوامی سرٹیفکیٹس حاصل کیے ہیں اور کئی تربیتی کورسز بھی مکمل کیے ہیں۔
سعودی خاتون نے اپنی زندگی کی اہم کامیابی پر خوشی اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘مجھے امید نہیں تھی کہ میں باکسر سے ریفری بننے کا سفر کامیابی سے مکمل کروں گی، اب میں اس چیلنج کے لیے تیاری کر رہی ہوں’۔
تھائی باکسنگ میں انٹرنیشنل ریفری بننے کے چیلنجز اور مشکلات پر ان کا کہنا تھا کہ یہ معمول کی چیزیں ہیں۔ انہیں بین الاقوامی مقابلوں میں سامنا کرنا پڑتا ہے۔
وجہ یہ ہے کہ ریفری اور کھلاڑی دونوں ایک ہی معیار کے نہیں ہیں۔ میں بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان حاصل کرنا چاہتی ہوں۔
جب ان سے تھائی باکسنگ اور نارمل باکسنگ میں فرق کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ تھائی باکسنگ میں اسٹرائیکنگ اور سیلف ڈیفنس کے طریقے مختلف ہیں۔ اس کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ جسم کو ہر طرف سے ضرب لگتی ہے۔ ہر زمرے کے لیے عمر کے لحاظ سے قوانین مختلف ہیں۔