کویت اردو نیوز 25 نومبر: بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ایک اور یورپی ملک نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا، 30 دن کی پابندیاں لگانے کا حکم!
تفصیلات کے مطابق چیک حکومت نے کورونا وائرس کے معاملات میں اضافے کی وجہ سے 30 دن کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے جس کو نیشنل چیک ٹیلی ویژن نے آج بروز جمعرات کو رپورٹ کیا ہے۔ ہنگامی حالت حکومت کو عوام پر پابندیوں کا حکم دینے کی اجازت دیتی ہے تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کون سی پابندیاں لگائی جائیں گی لیکن حکومت بڑے عوامی پروگراموں پر پابندی لگانے اور مکمل لاک ڈاؤن کے بجائے ریستورانوں اور بازار کے کھلنے کے اوقات کو محدود کرنے پر غور کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ جمہوریہ چیک میں نئے کوویڈ کیسز کی تعداد نومبر کے اوائل سے نمایاں طور پر
بڑھ رہی ہے۔ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 5,886 لوگ کووِیڈ19 مرض کے ساتھ ہسپتال میں داخل ہیں جن میں سے تقریباً 850 کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں تقریباً 72 فیصد آئی سی یو یونٹس اس وقت بھاری استعمال میں ہیں جبکہ صرف 1,090 بستر خالی ہیں۔