کویت اردو نیوز : متحدہ عرب امارات نے 87 ممالک کے شہریوں کو آمد پر ویزا کی اجازت دے دی ہے۔
متحدہ عرب امارات جانے کے خواہش مندوں کے لیے خوش خبری، متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 87 ممالک کے شہریوں کو ویزہ آن ارائیول کی اجازت دے دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے مزید ممالک سمیت اپنی ویزا پالیسی کے حوالے سے فہرست کو اپ ڈیٹ کیا۔ نئی ویزا پالیسی کے مطابق اب 87 ممالک کے شہری ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔
ان تمام 87 ممالک کے شہری اب یو اے ای میں آمد پر ویزا حاصل کر سکیں گے اور ان کو پہلے سے ویزا کی شرط کو پورا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی طرف سے نظرثانی شدہ نئی ویزا پالیسی کے بعد اب 110 ممالک ایسے ہیں جنہیں پیشگی ویزا حاصل کرنے کے قابل ہونا پڑے گا۔
اس حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس سہولت کا مقصد سیاحوں کی امارات آمد میں ان کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ اماراتی سیاحت میں دل چسپی رکھنے والے افراد کو راستے میں کسی قسم کی دشواری اور انتظار کا سامنا نہ کرنا پڑے۔