کویت اردو نیوز 19 جنوری: سعودی عرب کے شہر "طریف” میں 30 سال میں سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
سعودی نیشنل سنٹر آف میٹرولوجی نے آج بروز بدھ کہا کہ مرکز کے موسمیاتی ریکارڈ کے مطابق سعودی عرب کے طریف
میں اب تک کا سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں گزشتہ 30 سال شامل ہیں کیونکہ اس شہر میں حال ہی میں منفی 6 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اپنی طرف سے موسم اور آب و ہوا کے ماہر اور ماحولیاتی کارکن عبدالعزیز بن محمد الحصینی نے کہا کہ مکہ المکرمہ کے علاوہ مملکت کے بیشتر علاقوں میں اب سردی کا موسم دیکھا جا رہا ہے جبکہ جازان "اعتدال پسند موسم” کا سامنا کر رہا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ حال ہی میں ریکارڈ کیا گیا سب سے کم درجہ حرارت القریات قصبے میں منفی 3 جبکہ
جازان میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 27 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آب و ہوا کے پروفیسر عبداللہ المسند نے ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ پر ٹویٹس کی ایک سیریز میں کہا کہ "جمعہ اور ہفتہ کو اس موسم سرما میں اب تک کی سب سے زیادہ سردی ہونے کے امکانات ہیں۔”
انہوں نے جاری رکھتے ہوئے کہا کہ "آج توقع ہے کہ مغربی سطح کی ہوائیں چلیں گی اور یہ الجوف کے شمالی سرحد کے شمالی حصوں میں کچھ گردو غبار اٹھا سکتی ہیں”۔ انہوں نے مزید کہا کہ” فیملیز کو چاہیے کہ شدیدسردی اور کم درجہ حرارت کی وجہ سے جمعہ اور ہفتہ کو صحرائی اور کھلے علاقوں میں پکنک کے ارادے کو منسوخ کر دیں اور اپنے گھروں میں رہیں کیونکہ ہفتہ کی صبح شمالی مضافات میں درجہ حرارت صفر سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔