کویت اردو نیوز 28 جنوری: کورونا وباء کے دوران رہائش کے لحاظ سے بہترین ممالک کی فہرست کی متواتر درجہ بندی میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب پہلے اور دوسرے نمبر پر آ گئے۔
تفصیلات کے مطابق بلومبرگ ایجنسی نے تصدیق کی کہ بہت سے ممالک ایسے ہیں جو کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ اپنی معیشتوں کا دوبارہ آغاز کرنے کے لئے زیادہ پرعزم ہو گئے ہیں۔ ایجنسی نے اشارہ دیا کہ اومیکرون میوٹینٹ نے عالمی سطح پر اس وباء کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ بلومبرگ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کورونا وباء کے دوران رہائش کے لحاظ سے بہترین ممالک کی فہرست کی متواتر درجہ بندی میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو سرفہرست رکھا ہے۔ ایجنسی نے کہا کہ یہ کوششیں امارات کی درجہ بندی میں نظر ہیں جو جنوری کے مہینے میں پہلے نمبر اور
گزشتہ سال نومبر میں بھی پہلے نمبر پر رہا جبکہ سعودی عرب نے ویکسی نیشن کی بلند شرح اور مضبوط اقتصادی توقعات کے اسی طرح کے فارمولے کا مشاہدہ کرتے ہوئے فہرست میں دوسرے نمبر پر اپنی جگہ بنائی۔ دوسری جانب فن لینڈ جو سفر کے لیے سب سے زیادہ آزاد ملک ہے درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر ہے۔
یاد رہے کہ Covid Resilience ان ممالک کا ماہانہ جائزہ کرتا ہے جہاں کم سے کم سماجی اور معاشی خلل کے ساتھ وائرس سے سب سے زیادہ مؤثر طریقے سے نمٹا جا رہا ہے اور اسی لحاظ سے ان ممالک کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔ اس کی درجہ بندی میں "بلومبرگ” 12 نکات پر انحصار کرتا ہے جیسے کہ وائرس پر قابو پانے کی ڈگری، صحت کی دیکھ بھال کا معیار، ویکسی نیشن کی شرح، مجموعی اموات اور سفر کرنے کی پیش رفت جبکہ دیگر اشاروں میں کورونا کی وباء پر قابو پانے میں اس ملک کی پالیسی اس کی کامیابی کی نشاندہی کرتے ہیں۔ یہ درجہ بندی ظاہر کرتی ہے کہ دنیا کی 53 بڑی معیشتیں اسی خطرے کا کیسے مقابلہ کر رہی ہیں۔