کویت اردو نیوز : متحدہ عرب امارات نے "ورک بنڈل ” کے نام سے ایک نیا پلیٹ فارم لانچ کیا ہے، جس کے تحت ورک پرمٹ اور رہائشی ویزے کی پروسیسنگ میں 30 دن کی بجائے 5 دن لگیں گے۔
ورک بنڈل نے ورک پرمٹ اور رہائشی ویزا حاصل کرنے کے عمل کو آسان بنا دیا ہے، اب ویزے 5 دنوں کے اندر دستیاب ہیں۔
اس پلیٹ فارم کے ذریعے دبئی میں کام کرنے والے تارکین وطن اور کمپنیاں دونوں مستفید ہو سکیں گے، جیسا کہ پہلے ویزا کے عمل میں 30 دن لگتے تھے، جبکہ 16 دستاویزات کی بھی ضرورت تھی۔
تاہم وقت کی بچت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ عمل 5 دن میں مکمل ہو جائے گا جبکہ 16 کے بجائے صرف 5 دستاویزات درکار ہوں گی۔
پہلے مرحلے میں، پلیٹ فارم دبئی میں "انوسٹ ان دبئی” کے نام سے متعارف کرایا جائے گا، جسے بعد میں ملک بھر میں متعارف کرایا جائے گا۔
دوسری جانب ویزا سینٹرز کےلیے درکار وزٹ کی تعداد سات سے کم کر کے صرف دو دن رہ گئی ہے جس سے درخواست گزار کے وقت اور محنت کی بچت ہوگی۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت کا کہنا ہے کہ ورک بنڈل پلیٹ فارم حکومتی طریقہ کار کو آسان بنانے اور موثر خدمات فراہم کرنے کے لیے زیرو بیوروکریسی کے ساتھ شراکت کرتا ہے۔