کویت اردو نیوز 04 فروری: کویت وزراء کونسل کا ہنگامی اجلاس، تجارتی سرگرمیاں رات 8 بجے کے بعد بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔
(محمد عرفان شفیق ۔ کویت) کرونا وبا ءکے پیش نظر اور ملک میں وباء کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے سبب کویت کونسل آف منسٹرز کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس میں کئی ہنگامی نوعیت کے فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں تارکین وطن پر ملک میں داخلے کی 2 ہفتے کی پابندی بھی شامل ہے تاہم کویتی شہری اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
یہ فیصلہ 2 ہفتے کے لیے لاگو کیا گیا ہے جو کہ حالات کے پیش نظر توسیع بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ تمام ریسٹورنٹس اور تجارتی مراکز رات 8 بجے سے صبح 5 بجے تک بند رہیں گے تاہم ہوم ڈلیوری، فارمیسیز اور اشیائے خوردو نوش کے مراکز اس پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔ کابینہ کے اجلاس میں ہیلتھ کلب، جیمنیزیم، صالون، تقریباتی ہال، خیمے اور کھیلوں کے کلبوں پر ایک ماہ کی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اس کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے آنے والے تمام افراد 7 دن کے لیے مقامی ہوٹل اور بعد میں 7 دن کے لیے اپنے گھروں میں قرنطینہ ہوگے۔ ان تمام پابندیوں کا اطلاق 7 فروری سے ہو گا