کویت اردو نیوز 13 مئی: کویت کی سول سروس کمیشن نے برادر متحدہ عرب امارات کے صدر مرحوم شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی وفات پر سوگ کے پیش نظر وزارتوں اور سرکاری اداروں میں تین دن کے لیے کام معطل کرنے کا اعلان کیا جس کا اطلاق
آج بروز جمعہ سے ہو گا جبکہ 16 مئی بروز پیر معمول کے مطابق کام کا آغاز کیا جائے گا۔ دیوان نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے حکم کی بنیاد پر اور آج سرکاری سوگ کے اعلان کے حوالے سے جاری کردہ حکومتی بیان کی بنیاد پر سروس بیورو نے سوگ میں تین دن کے لئے کام کی معطلی کا اعلان کیا جبکہ 40 دن کی مدت کے لیے قومی پرچم کو سرنگوں کیا جائے گا۔ سول سروس نے وضاحت کی کہ اس کے مطابق بیورو نے اگلے اتوار کو کام کی معطلی کا اعلان کیا جبکہ آج جمعہ اور ہفتہ کو سرکاری تعطیل تصور کیا جائے گا جس میں تمام
سرکاری محکمے اور سرکاری ادارے معطل رہیں گے اور کام 16 مئی بروز پیر سے دوبارہ شروع ہوں گے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ حکومتی ادارے، باڈیز اور ایجنسیاں کام کی ایک خاص نوعیت کا تعین کرتی ہیں جن کی تعطیلات کا تعین ان کے معاملات سے متعلقہ حکام اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کرتے ہیں۔