کویت اردو نیوز 31مئی: متحدہ عرب امارات کے ہوائی اڈے پر ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے جو کسی اور کے پاسپورٹ پر ملک سے باہر جانے کا ارادہ رکھتی تھی۔
تفصیلات کے مطابق دبئی ایئرپورٹ سے ملک چھوڑنے کی کوشش میں خاتون کی تفتیش کے دوران ڈیوٹی پر مامور امیگریشن افسر کو احساس ہوا کہ خاتون کا چہرہ پاسپورٹ پر لگی تصویر سے مماثلت نہیں رکھتا جس کی بنا پر خاتون کی جعل سازی پکڑی گئی۔
جس کے بعد پولیس کو فوری طور پر اطلاع دی گئی اور خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔
بد عنوانی کے مقدمے کے تحت خاتون کے خلاف کیس درج کر لیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ خاتون کو تین ماہ کی سزا سنا دی گئی ہے اور دوسری عورت کا پاسپورٹ استعمال کر کے ملک چھوڑنے کے جرم میں ملک بدر کر دیا جائے گا۔