کویت اردو نیوز 18 جون: دوران پرواز ایک سعودی ڈاکٹر نے رضاکارانہ طور پر آسٹریلیا جانے والے برونائی ایئرلائنز کے طیارے میں حاملہ خاتون اور اس کے نوزائیدہ بچے کی جان بچا لی۔ تفصیلات کے مطابق جہاز کے عملے نے دوران پرواز
جہاز میں کسی ڈاکٹر کی موجودگی کے بارے میں دریافت کرنے کے لیے کال کی۔ صحت عامہ کے ڈاکٹر میلفی الخنجار نے بتایا کہ رائل برونائی ایئرلائنز کے طیارے میں آسٹریلیا جانے کے دوران اور ٹیک آف کے آدھے گھنٹے بعد ہی پرواز کے عملے کی جانب سے مسافروں کو کال جاری کی گئی جس مسافروں میں موجود کسی ڈاکٹر کی موجودگی کے بارے میں دریافت کیا جا رہا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں نے خود کو عملے کے سامنے پیش کیا تو معلوم ہوا کہ وہاں ایک فلپائنی خاتون دردِ زہ میں مبتلا تھی جبکہ جسمانی معائنہ کے بعد یہ واضح ہوا کہ وہ حمل کے 38ویں ہفتے میں تھی جو کہ
بچے کی پیدائش کا قریب ترین وقت ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ”میں نے عملے سے کہا کہ وہ دستیاب آلات تیار کریں اور گراؤنڈ سٹیشن سے رابطہ کریں تاکہ کسی بھی ماہر ڈاکٹر سے مشورے کی درخواست کی جاسکے جبکہ تمام ہدایات لینے کے بعد یہ میرے اور عملے پر منحصر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ”الحمد للہ بچے کی پیدائش ہوائی جہاز میں ہوئی اور ہم نے 3 گھنٹے کی فلائٹ کے دوران ماں اور بچے کی حالت کی پیروی کی اور وہ اور اس کا نوزائیدہ بہترین صحت میں تھے جبکہ ڈاکٹر اور والدہ کا ایئرپورٹ پر پھولوں سے استقبال کیا گیا۔ ڈاکٹر میلفی الخنجار نے کہا کہ برونائی میں سعودی عرب کے سفیر عماد المہنہ نے ان سے بات چیت کی اور طیارے میں جو کچھ ہوا اس پر خوشی، شکریہ اور تعریف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سعودی قوم کے موقف پر مثبت اثر پڑتا ہے۔