کویت اردو نیوز 10 اکتوبر: غیرملکیوں کی جانب سے گزشہ سالوں میں حاصل کئے گئے کویتی ڈرائیونگ لائسنس کی دوبارہ جانچ پڑتال کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں جس کے مطابق غیر قانونی طور پر حاصل کئے گئے لائسنس کینسل کر دیئے جائیں گے۔
کویت وزارت داخلہ نے نائب وزیراعظم، وزیر دفاع اور قائم مقام وزیر داخلہ شیخ طلال خالد الاحمد الاحمد الصباح کے احکامات اور ہدایات کی بنیاد پر گزشتہ برسوں کے دوران حاصل کرنے والے تارکین وطن کے ڈرائیونگ لائسنس کی تمام فائلوں کی جانچ پڑتال کا اعلان کیا ہے۔
#الداخلية: من حصل من الوافدين على رخصة قيادة مخالفة للنظم سيُستدعى وتلغى رخصته نهائياًhttps://t.co/d9lmYq9wBv
— الراي (@AlraiMediaGroup) October 10, 2022
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے جنرل ڈپارٹمنٹ آف پبلک ریلیشنز اینڈ سیکیورٹی میڈیا نے تصدیق کی کہ جس نے بھی ضابطوں اور قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیا ہے اس کا ڈرائیونگ لائسنس ضبط کر لیا جائے گا اور جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ سے ڈیٹا حذف کر دیا جائے گا۔
لائسنس رجسٹر کی بنیاد پر ذرائع کا اندازہ ہے کہ ملک میں تقریباً 1.4 ملین ڈرائیونگ لائسنس ہیں، جن میں سے تقریباً 800,000 غیر ملکیوں کے لیے ہیں۔ جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ریکارڈ کے مطابق 22 لاکھ گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔ ذرائع نے تصدیق کی کہ تارکین وطن کے لائسنسوں کی اسکریننگ ملک کی سڑکوں پر ٹریفک کے ہجوم کو کم کرنے میں کسی نہ کسی طریقے سے کردار ادا کرے گی۔