کویت اردو نیوز 12 اپریل: کابینہ نے ایسے افراد کو گھروں میں عبادات کرنے کی اپیل کی ہے جنہوں نے اینٹی کورونا وائرس ویکسین وصول نہیں کی جبکہ مردوں کو 15 منٹ تک تراویح کی اجازت دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کویت وزراء کونسل نے مساجد میں نماز عشاء کے فورا بعد صرف مردوں کے لئے نماز تراویح کے انعقاد کو 15 منٹ کی اجازت دی ہے۔ گورنمنٹ کمیونیکیشن سینٹر نے اشارہ کیا کہ ہر نماز کے بعد مساجد بند رہیں گی جبکہ، اعتکاف، واعظ (خطبہ / لیکچر) اور دیگر مذہبی سرگرمیوں کے انعقاد پر پابندی ہو گی۔
انہوں نے مساجد اور عوامی مقامات پر افطار اور سحور کی میزیں رکھنے سے منع کرنے پر زور دیا اور کہا کہ عوام کو اکٹھا کئے بغیر کھانا تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ایسے تمام افراد کو گھر بیٹھ کر نماز ادا کرنے کی اپیل کی ہے جنہوں نے اینٹی کورونا ویکسین وصول نہیں کی۔