کویت اردو نیوز 04 جنوری: گزشتہ روز منگل کو کویت فائر فورس نے کہا کہ دو کاروں اور ایک موٹر سائیکل سمیت تین گاڑیوں کے حادثے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
کے ایف ایف نے مزید کہا کہ "کے ایف ایف کے سینٹرل کمانڈ اسٹیشن کو الفاحیل ایکسپریس وے پر پیش آنے والے حادثے کے بارے میں اطلاع ملی جس کے بعد القرین فائر اسٹیشن سے ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کردی گئی ہیں”۔
دوسری خبر میں کویت کسٹمز نے 809 مختلف شراب کی بوتلیں کویت میں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ کسٹم کے اہلکاروں کو ایک 40 فٹ کنٹینر پر شبہ تھا جو خلیجی ملک سے شوائیخ بندرگاہ پر پہنچا تھا۔
ایکسرے ڈیوائس کے ذریعے اسکین کرنے کے بعد اس میں شراب کی بوتلیں دکھائی دیں جو خفیہ طور پر چھپائی گئی تھیں۔
ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی لہٰذا کنٹینر کو باہر نکلنے دیا گیا۔ ملزمان کنٹینر کھولتے اور اتارتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ انہیں متعلقہ حکام کے حوالے کیا گیا۔
کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل سلیمان عبدالعزیز الفہد نے تمام کسٹم آؤٹ لیٹس میں کسٹم مین کے کردار کی ان کی چوکسی اور اپنے کام کے لیے لگن کی تعریف کی۔
تیسری خبر میں عرب باشندے نے پولیس کی گاڑی کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق ایک عراقی باشندے نے جہرہ پولیس اسٹیشن کے قریب پولیس کی گشت کرنے والی گاڑی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی تاہم
اس عمل میں عراقی باشندہ خود ہی آگ کی زد میں آ گیا اور وہ مدد کے لیے پولیس اسٹیشن کے اندر داخل ہوا۔ غیرملکی کو لگی آگ بجھانے کے ساتھ ساتھ پولیس کی گاڑی میں لگی آگ پر بھی قابو پالیا گیا۔
عراقی کو سخت پہرے میں ہسپتال لے جایا گیا۔ خیال رہے کہ پولیس اسٹیشن کو ہفتے کے شروع میں ایک کال موصول ہوئی تھی جس میں پولیس اسٹیشن کی گاڑی کو جلانے کی دھمکی دی گئی تھی۔