کویت اردو نیوز 14 فروری: مشہور ایپلی کیشن واٹس ایپ کی ایک نئی اپ ڈیٹ میں بہت سی پابندیوں جنہیں دوسروں کے ساتھ بات چیت کے دوران سامنا کرنا پڑتا ہے، جیسا کہ
ویڈیوز کا سائز اور محدود تصاویر کی تعداد کے بعد ایک حیرت انگیز خصوصیت کا انکشاف ہوا ہے جو صارفین کو ایک پیغام میں 100 تصاویر بھیجنے کے قابل بناتی ہے۔
تکنیکی ویب سائٹ "WaBetaInfo” نے کہا ہے کہ 30 تصاویر کی حد جو ذاتی اور گروپس میں بھی بھیجی جا سکتی ہے جلد ہی ختم ہو جائے گی، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ نئے فیچر کو فی الحال متعدد ٹیسٹرز کے ذریعے بِیٹا ورژن میں آزمایا جا رہا ہے۔
سائٹ نے تصاویر اپ لوڈ کرتے وقت ایک اسکرین شاٹ شئیر کیا جس میں "واٹس ایپ” انٹرفیس دکھایا گیا جس کے نیچے ایک نوٹ نمودار ہوا، جس میں کہا گیا کہ حد 100 تصاویر ہے، 30 تصاویر کی نہیں جیسا کہ اس وقت ہے۔
یہ فیچر صارفین کے لیے اپنے فوٹو البمز کو اپنے دوستوں اور فیملیز کے ساتھ شیئر کرنا آسان بنائے گا۔ دوسری جانب باتوں کے شوقین افراد کئی کئی منٹ طویل وائس میسج بھیج دیتے ہیں یہ جانے بغیر کہ میسج وصول کرنے والا شخص ان کے وائس میسجز سے بیزاری اور کتاہٹ محسوس کر رہا ہے۔
تاہم اب ایسے پریشان افراد کے لیے واٹس ایپ نیا فیچر متعارف کروانے جارہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے آڈیو میسج کو ٹیکسٹ میں تبدیل کرنے کا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔
میسج وصول کرنے والا شخص اگر وہ وائس میسج نہیں سننا چاہتا تو وہ ان کا ٹرانسکرپٹ پڑھ سکتا ہے۔ یہ تحریر صرف صارف کی ڈیوائس میں ہی سامنے آئے گی، یہ واٹس ایپ کے سرور میں محفوظ نہیں ہوگی۔
فی الحال اس فیچر کو آئی فون کے لیے پیش کیا گیا ہے اور اس پر مزید کام بھی جاری ہے کیونکہ ابھی یہ فیچر بعض زبانوں اور بعض الفاظ کو ٹرانسکرپٹ نہیں کرسکتا۔ اس فیچر کو مستقل طور پر اور اینڈرائڈ ڈیوائسز کے لیے کب پیش کیا جائے گا، اس بارے میں ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا۔