پیر, مارچ 20, 2023
  • Login
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Kuwait News Urdu
No Result
View All Result
Home کالمز

یوم جمعہ کی فضیلت

Hamayun by Hamayun
in کالمز
Reading Time: 1 min read
A A
0
یوم جمعہ کی فضیلت
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لفظ جمعہ جمع سے مشتق ہے کہ اس دن مسلمان عبادت کے لیے بڑی مسجدوں میں جمع ہوتے ہیں ۔اسلام میں یوم جمعہ کی بہت عظمت و فضیلت بیان کی گئی ہے اور اسے ہفتے کے دنوں کا سردار کہا گیا ہے، جس میں اللہ تعالیٰ کی خصوصی نعمتیں، رحمتیں اور برکتیں بندوں پر نازل ہوتی ہیں۔

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” وہ بہترین دن جس پر سورج طلوع ہوا جمعہ کا دن ہے ، اسی دن حضرت آدم علیہ السلام تخلیق کیے گئے ، اسی دن جنت میں داخل کیے گئے اور اسی دن وہاں سے نکالے گئے اور اسی دن قیامت واقع ہو گی(صحیح بخاری )۔

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن کا ذکر کیا تو ارشاد فرمایا” اس میں ایک ایسی گھڑی ہے کہ جس مسلمان بندے کو وہ میسر آ جائے اور وہ کھڑا ہوا نماز پڑھ رہا ہو ، تو وہ اللہ تعالیٰ سے جس چیز کا سوال کرے ، اللہ تعالیٰ اسے ضرور عطا فرمادیتا ہے ، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے اس گھڑی کے مختصر ہونے کا اشارہ فرمایا“ ( بخاری و مسلم )۔

مزیدخبریں

دل اللّٰہ کا گھر

دنیا میں آنے کا مقصد

دعا قبول نہ ہونے کی وجوہات

مسلم کی ایک حدیث کے مطابق وہ گھڑی امام کے منبر پر بیٹھنے سے نمازِ جمعہ کے ختم ہونے تک ہے اور ترمذی کی ایک حدیث کے مطابق یہ گھڑی عصر سے لے کر سورج غروب ہونے تک تلاش کی جائے ۔ جمعہ کے دن ادائے شکر کے لئے نماز جمعہ پڑھنے کا حکم دیا گیا ہے، قرآن مجید فرقان حمید میں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ ”مومنو! جب جمعے کے دن نماز کے لیے اذان دی جائے گی تو اللہ کے ذکر کی طرف لپکو“ ( سورة الجمعہ 9 )۔

حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا ”جس نے جمعہ کے دن غسل کیا اورجس قدر ممکن ہوا پاکی حاصل کی، پھر تیل یا خوشبواستعمال کیا، پھر نماز جمعہ کے لئے روانہ ہوا اور (مسجد میں پہنچ کر) دو آدمیوں کے درمیان (گھس کر) تفریق نہ کی، پھر جتنی (نفل) نماز اس کی قسمت میں تھی اداکی، پھر جب امام (خطبہ کے لئے ) باہر آیا تو خاموشی اختیار کی، تو اس شخص کے اس جمعہ سے لے کر سابقہ جمعہ تک کے سارے گناہ معاف کردئے جاتے ہیں“۔ (صحیح بخاری)

امام مسلم نے ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ایک روایت نقل کی ہے جس میں دس دنوں کے گناہوں کی مغفرت کی بشارت ہے ۔ ایک دوسری حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ”جو شخص جمعہ کے دن اپنا سر دھوئے اور غسل کرے اور صبح سویرے (یعنی اول وقت میں مسجد) جائے (تاکہ) شروع سے خطبہ پالے اور سوار نہ ہو (یعنی پیدل چل کر جائے )، اور امام کے قریب بیٹھے پھر غورسے خطبہ سنے اور کوئی لغو بات زبان سے نہ نکالے تو اس کے لئے ہر قدم اٹھانے کے بدلے ایک سال کے روزوں اور رات کو قیام کی عبادت کا ثواب ہوگا“ (سنن ابی داوٴد)۔

امام ابوداوٴد نے ایک روایت میں عبداللہ بن عمرو بن العاص سے نقل کیا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا” جمعہ میں تین قسم کے لوگ حاضر ہوتے ہیں،ایک وہ شخص جو جمعہ میں حاضر ہوکرلغو گفتگو (یا لغو کام) کرتا ہے ، اس میں سے (یعنی جمعہ سے ) اس کا یہی حصہ ہے ، دوسرا وہ شخص ہے جودعا کی غرض سے حاضر ہوتا ہے ،سو وہ ایسا شخص ہے جس نے اللہ عزوجل سے دعا کی ہے اگر وہ چاہے تو اسے عطا کرے اور چاہے تو نہ دے ، تیسرا وہ شخص جو خاموشی اور سکوت کے ساتھ (جمعہ میں) حاضر ہوتا ہے (یعنی لغو بات نہیں کرتا اور خاموشی سے خطبہ سنتا ہے )، نہ کسی مسلمان کی گردن پھلانگتا ہے نہ کسی کو ایذا ء دیتا ہے تو یہ( جمعہ) اس کے لئے آیندہ جمعہ تک اور مزید تین دنوں تک (ہونے والے گناہوں) کا کفارہ ہے “(سنن ابی داوٴد)۔ مذکورہ بالا روایتوں پر غور کرنے سے جہاں جمعہ کی فضیلتوں کا پتا چلتا ہے وہیں اس بات سے بھی آگہی ہوتی ہے کہ یہ فضیلتیں چندآداب و ضوابط کے ساتھ مشروط ہیں مثلاًغسل کرنا، نماز جمعہ کے لئے جلدی اور پیدل جانا، کسی کی گردن نہ پھلانگنا، کسی کو ایذا نہ دینا، دو آدمیوں کے درمیان نہ گھسنا، خاموش رہنا اور کوئی لغو بات زبان سے نہ نکالنا، غور سے خطبہ سننا وغیرہ۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی شخص اگر جمعہ کی ان فضیلتوں کا طالب ہے تو اس پر ان ضوابط کا اہتمام لازم ہے بصورت دیگر اسے محرومی سے بھی سابقہ ہوسکتا ہے ۔ان دنوں مشاہدے میں یہ بات آرہی ہے کہ کچھ لوگ نماز جمعہ میں شرکت کے لئے دیر سے مسجد آتے ہیں اورلوگوں کی گردنیں پھلانگ کر اگلی صفوں میں جگہ لینے کی کوشش کرتے ہیں نیز دو آدمیوں کے درمیان جہاں جگہ نہ بھی ہو گھس کر ان کی ایذا ء رسانی کا سبب بنتے ہیں۔

اسی طرح کچھ افراد خطبہ کے دوران بھی گفتگو کرتے ہوئے دیکھے جاتے ہیں، ایسے لوگ جمعہ کی فضیلتوں سے نہ صرف خود محروم ہوتے ہیں بلکہ دوسروں کی عبادت میں بھی خلل کا باعث بنتے ہیں۔ امام ابو حنیفہ، امام شافعی اور امام احمد بن حنبل کا اتفاق ہے کہ جب امام خطبہ دے رہا ہو تو اس وقت چپ رہنا واجب ہے ، بلکہ خطبے کے دوران خاموش رہنے کی تاکید اس درجہ کی گئی ہے کہ

بعض روایات سے پتہ چلتا ہے اس وقت کسی بات کرتے ہوئے شخص کو امربالمعروف اور نہی عن المنکر کے تحت خاموش رہنے کے لئے کہنا بھی ایک لغو حرکت ہے ، یعنی اتنا بولنے کی بھی گنجائش نہیں کہ کسی دوسرے کو خاموش رہنے کی تاکید کرے۔

قرآن مجید فرقان حمید کی سورة الجمعہ میں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ” جب نماز جمعہ ہو چکے تو زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو اور بکثرت اللہ کا ذکر کیا کرو تا کہ فلاح پاؤ“۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں یوم جمعہ کی عبادت خصوصی اہتمام کیساتھ کرنے کی توفیق عطاء فرمائے ، اور ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے ، آمین ۔

ShareTweetSend
Hamayun

Hamayun

Related Posts

دل اللّٰہ کا گھر

دل اللّٰہ کا گھر

1 ہفتہ ago

کویت اردو نیوز : انسان کائنات میں خدا کا بہترین فن ہے۔ خدا نے خود کو انسانی فطرت میں بہترین...

دنیا میں آنے کا مقصد

دنیا میں آنے کا مقصد

2 ہفتے ago

اللہ رب العزت نے دنیا میں ہمیں کھانے لیے نہیں بھیجا بلکہ کمانے کے لیے بھیجا ہے۔ دنیا کمانےکی جگہ...

دعا قبول نہ ہونے کی وجوہات

دعا قبول نہ ہونے کی وجوہات

2 ہفتے ago

کسی شخص نے امیر المومنین علی ؓ کے سامنے دعا قبول نہ ھونے کی شکایت کرتے ہوئے عرض کی: یا...

دعا کی قبولیت کے 3 اوقات

دعا کی قبولیت کے 3 اوقات

3 ہفتے ago

دعا کے معنی اللہ تعالیٰ سے مانگنے اور اس کی بارگاہ میں اپنا دامن پھیلانے کے ہیں دعا سے مشکلات...

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں

No Content Available
Kuwait News Urdu

کویت اور دنیا بھر کے اردو صارفین کے لئے آن لائن غیر سیاسی اردو نیوز پورٹل

کویت ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے جرمانہ عائد کرنے کا نیا نظام متعارف کرا دیا

مارچ 20, 2023
کویت ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے جرمانہ عائد کرنے کا نیا نظام متعارف کرا دیا
کویت

کویت اردو نیوز 20 مارچ: کویت کی جنرل ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے آگہی کے شعبے میں کام کرنے والے افسر میجر...

Read more

امارات میں رمضان کا چاند کل دیکھا جائے گا

مارچ 20, 2023
امارات میں رمضان کا چاند کل دیکھا جائے گا
دنیا

کویت اردو نیوز 20مارچ: متحدہ عرب امارات کی تمام شرعی عدالتیں کل ہلال کا چاند تلاش کریں گی اور نظر...

Read more

سکھ علیحدگی پسندوں نے لندن بھارتی سفارتخانے پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا، ویڈیو وائرل

مارچ 20, 2023
سکھ علیحدگی پسندوں نے لندن بھارتی سفارتخانے پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا، ویڈیو وائرل
دنیا

کویت اردو نیوز 20 مارچ: سکھ نوجوانوں نے بھارتی ہائی کمیشن لندن سے بھارتی پرچم اتار دیا، جس کی ویڈیو...

Read more

پرائیویٹ ٹیکسیوں میں کام کرنا خلاف قانون ہے، سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی

مارچ 20, 2023
پرائیویٹ ٹیکسیوں میں کام کرنا خلاف قانون ہے، سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی
دنیا

کویت اردو نیوز 20مارچ: سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی (TGA) کے مطابق نجی ٹیکسی چلانا قانون اور اس سے...

Read more
کویت ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے جرمانہ عائد کرنے کا نیا نظام متعارف کرا دیا

کویت ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے جرمانہ عائد کرنے کا نیا نظام متعارف کرا دیا

مارچ 20, 2023
امارات میں رمضان کا چاند کل دیکھا جائے گا

امارات میں رمضان کا چاند کل دیکھا جائے گا

مارچ 20, 2023
پاکستانی کوکنگ شو میں خاتون نے حیران کن حرکت کر دی

پاکستانی کوکنگ شو میں خاتون نے حیران کن حرکت کر دی

مارچ 1, 2023

کویت اردو نیوز 1مارچ: پاکستانی کوکنگ شو دی کچن ماسٹر کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں...

سعودی عرب میں سینما گھر جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

سعودی عرب میں سینما گھر جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

مارچ 1, 2023

کویت اردو نیوز 1مارچ: VOX Cinemas کے بانی ماجد الفطیمی نے سعودی عرب میں اپنے تمام 15 سنیما گھروں میں...

  • About Us
  • Contact Us
  • Cookie Policy
  • Copyrights
  • Corrections Policy
  • Ethics Policy
  • Fact-Checking Policy
  • Our Team
  • Ownership, Funding, and Advertising Policy
  • ہوم پیج

کاپی راٹ © 2021

No Result
View All Result
  • کویت
    • کویت سٹی
    • کرائم
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
  • پاکستان
  • دنیا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • صحت
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • متفرق

کاپی راٹ © 2021

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist