کویت اردو نیوز 5 مارچ: سمندر میں کھو جانے والے شخص نے اپنی زندگی بچانے کیلئے مسلسل 24 دن تک کیچپ کھاتا رہا۔ کیچپ بنانے والی کمپنی ہینز نے اس کیلئے نئی کشتی خرید کر دینے کا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق ہینز کی طرف سے سوشل میڈیا پر ایک مہم چلائی گئی تھی جس میں اس شخص کو تلاش کرنے کی گزارش کی گئی تھی کئی روز کی مہم کے بعد اس شخص تک بالآخر وہ پہنچ گئے۔
گارڈین کے مطابق بحر الکاہل کے ملک ڈومنیکا سے تعلق رکھنے والے 47 سالہ ملاح ایلوس فرینکوئس دسمبر میں اپنی کشتی کی مرمت کے دوران طاقتور لہروں کی زد میں آکر سمندر میں بہہ گیا تھا۔ ایلوس کا فون سگنل کھو گیا اس لیے وہ مدد کے لیے کال نہیں کر سکا۔ اس کے پاس ساحل پر واپس جانے کے لیے بحری جہاز کا کوئی علم بھی نہیں تھا۔
وہ انتظار کے سوا کچھ نہیں کر سکتا تھا۔ اس کے پاس کھانا یا پانی بھی نہیں تھا تاہم اس کے پاس ہنیز کیچپ ، لہسن نمک، میگی سوپ کیوبز تھے جبکہ وہ بارش کے پانی کو ایک کپڑے کی مدد سے جمع کر کے گزارا کرتا رہا۔
اس شخص کا کہنا تھا کہ میرے پاس کھانے پینے کا کوئی سامان نہیں تھا ، میرے کشتی میں کیچپ کی صرف ایک بوتل تھی ، لہسن کا پائوڈر اور بوئلن کیوبز میگی تھی اس میں کچھ پانی ملایا اور 24 دن تک استعمال کرتا رہا میری ساری سوچیں امیدیں ختم ہو چکیں تھیں بس اپنے خاندان کے بارے میں سوچتا رہا۔
16 جنوری 2023 کو، اس کی کشتی سمندر میں کھو جانے کے 24 دن بعد، کشتی کے پاس سے گزرنے والے ایک جہاز کو نظر آئی جس پر لفظ "مدد” لکھا ہوا تھا۔
This man was lost at sea for 24 days. He survived on ketchup, seasoning, and rainwater. pic.twitter.com/ldGgdD778i
— DW News (@dwnews) January 21, 2023
کولمبیا کی بحریہ نے کشتی پر سفر کیا اور ایلوس فرانکوئس کو زندہ پایا، اگرچہ وہ پہلے سے کافی کمزور ہو گیا تھا تاہم وہ ٹھیک تھا۔ وہ کولمبیا کے قصبے پورٹو بولیوار سے 120 سمندری میل (222 کلومیٹر) شمال مغرب میں تھا۔