کویت اردو نیوز : 54 بچوں کے خواہش مند بے روزگار جاپانی کو ایک نئی بیوی کی تلاش ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایک جاپانی شخص 54 بچے پیدا کرنا چاہتا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے وہ اب نئی بیوی کی تلاش میں ہے۔ Watanabe Ryuta کی چار بیویاں اور دو گرل فرینڈز ہیں۔
بچوں کی تعداد کے لحاظ سے واتانابے ریوتا 18 ویں اور 19 ویں صدی کے جاپانی شہنشاہوں توکوگاوا ایناری کو پیچھے چھوڑنا چاہتا ہے۔ توکوگاوا ایناری کے 27 بیویوں سے 53 بچے تھے۔ اس کا انتقال 1841 ء میں ہوا۔
35 سالہ Watanabe Ryota نے گزشتہ ماہ ایک ٹی وی شو میں بتایا کہ وہ اپنی تین بیویوں کے ساتھ رہتے ہیں۔ ان کی پہلی بیوی سے دو بچے ہیں اور تیسری کے ہاں بچے کی پیدائش چند روز قبل ہوئی تھی۔ چوتھی بیوی ان سب سے الگ رہتی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ Watanabe Ryota دس سال سے بے روزگار ہیں اور اب بھی اپنی بیوی اور گرل فرینڈز کی کمائی پر انحصار کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ جاپان میں تعداد ازدواج غیر قانونی کام ہے۔