کویت اردو نیوز 15 مارچ: سعودی عرب میں سڑکوں کے لیے پبلک اتھارٹی نے، وزارت بلدیات، دیہی امور اور ہاؤسنگ کے ساتھ شراکت میں، ‘کولنگ اسفالٹ سرفیسز’ پر تحقیقی مطالعہ کے ساتھ تجربہ کرنا شروع کر دیا ہے۔
اس تجربے کی وجوہات یہ ہیں کہ سڑکیں دن کے وقت درجہ حرارت کو جذب کرتی ہیں جبکہ بعض اوقات سڑکوں کا درجہ حرارت 70 ڈگری سیلسیس تک پہنچ جاتا ہے۔
"ٹھنڈا فرش” Cool Pavement کے نام سے سڑک پر لگائی جانے والی یہ ایک ایسی سطح ہوتی ہے جو روایتی کالے رنگ کی سڑک سے مختلف ہوتی ہے اور سورج سے نکلنے والی گرمی کی عکاسی کرنے کے لیے اضافی مواد کا استعمال کرتی ہے۔ روایتی کالی سڑک اردگرد کے علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کا باعث بنتی ہیں کیونکہ روایتی سڑکیں 80 سے 90 فیصد سورج کی روشنی جذب کر کے مقامی ہوا کو گرم کرتی ہیں۔
یہ طریقہ سائنسی طور پر رات کے وقت سارے دن کی جذب شدہ گرمی جو توانائی کی کھپت اور فضائی آلودگی میں اضافہ کا باعث بنتا ہے کو دوبارہ خارج کر دیتا ہے جسے "ہیٹ آئی لینڈ فینومینن” کہا جاتا ہے۔
"گرمی کے اس رجحان” کو حل کرنے کی ضرورت اس وقت پیش آئی جب ایک تجربہ شروع کیا گیا جس کے استعمال کو ” Cool Pavement” کے نام سے جانا جاتا ہے۔
اس میں ایسے مواد کا استعمال کیا جاتا ہے جو سورج کی تپش کو کم مقدار میں جذب اور شعاعوں کو منعکس کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اس طرح سطح کا درجہ حرارت روایتی سڑک کے درجہ حرارت سے کم رہتا ہے۔ یہ مواد رہائشی علاقوں کے آس پاس کی سڑکوں کے لیے موزوں ہے۔
اس تجربے کا مقصد گھروں اور رہائشی علاقوں میں درجہ حرارت کو کم کرنا، عمارتوں کو ٹھنڈا کرنے کے لیے استعمال ہونے والی توانائی کو کم کرنا اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی انتظار کرنے والی جگہوں (ویٹنگ ایریا) اور ان علاقوں میں جہاں لوگ جمع ہوتے ہیں ایک زیادہ آرام دہ ماحول فراہم کرنے میں معاون ہے۔