کویت اردو نیوز : فیس بک میسنجر میں ایک انتہائی دل چسپ فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے ۔
میٹا کی مقبول چیٹ ایپ میسنجر نے ایک دل چسپ اور نیا فیچر متعارف کروایا ہے۔
اگر آپ دوستوں کے ساتھ چیٹ کرنے کے لیے میسنجر کا استعمال کرتے ہیں، تو اب آپ ایموجیز کے ذریعے پیغامات کا جواب دے سکتے ہیں۔
اس مقصد کے لیے میسنجر ایپ میں مختلف ایموجی ری ایکشن تجویز کیے جائیں گے جنہیں صارفین پیغامات کا جواب دینے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
ویسے تو میسنجر میں ایموجی ری ایکشن کا آپشن پہلے سے موجود ہے لیکن اب اس سے بھی زیادہ بہتر کر دیا گیا ہے۔
اب صرف ایک بٹن دبانے سے وہ ایموجیز تلاش کیے بغیر ہی اپنے جذبات کا کھلم کھلا اظہار کر سکیں گے۔
کمپنی کے مطابق میسنجر صارفین اپنی پسند کے ایموجیز بھی سیٹ کر سکتے ہیں۔
کمپنی نے مزید کہا ہے کہ یہ فیچر صارفین کے لیے چیٹ کے تجربے کو مزید پرلطف اور دل چسپ بنائے گا اور وہ کسی بھی میسج کا فوری طور پر جواب دے سکیں گے۔