کویت اردو نیوز 02 مئی: ایک 13 سالہ امریکی لڑکا ڈرائیور کے ہوش کھونے پر درجنوں بچوں کو لے جانے والی اسکول بس کو بحفاظت روک کر ہیرو بن گیا۔
ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ رابرٹ لیورنوئس نے کہا کہ "یہ ڈرامہ بدھ کو شمالی ریاست مشی گن میں اس وقت سامنے آیا جب ڈلن ریوز نامی نوجوان نے ڈرائیور کو بے ہوش ہوتے دیکھا تو اُس نے اُٹھ کر بس کا اسٹیئرنگ پکڑا اور ہینڈ بریک کا استعمال کرتے ہوئے گاڑی کو سڑک کے بیچوں بیچ روک دیا۔”
حکام کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ بس وارن کے قصبے میں لوئس ای کارٹر مڈل اسکول کے تقریباً 70 طلباء کو لے کر جا رہی تھی کہ اچانک سے ڈرائیور اپنے ہوش کھو بیٹھا۔”
ویڈیو میں بچوں کو چیختے ہوئے سنا جاسکتا ہے تاہم بچے ریوز نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے بس کو روک لیا اور 911 ایمرجنسی ریسکیو سروس نمبر پر کال کرنے کے لیے کہا۔