کویت اردو نیوز، 5 مئی: سلطنت عمان اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے حکام کے درمیان جمعرات کو ہوا بازی کی صنعت پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے ایک ملاقات ہوئی۔
اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے ہوائی اڈوں کے درمیان فضائی سفر کو بڑھانے کا معاہدہ ہوا۔
دورے کے دوران سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے چیئرمین اور عمانی وفد کے سربراہ انجینئر نائف علی العبری نے پاکستان کے وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق اور ڈی جی پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضیٰ سے فضائی نیوی گیشن سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
وفد نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ بھی کیا تاکہ ہوا بازی سے متعلق مختلف سہولیات کا جائزہ لیا جا سکے۔