کویت اردو نیوز، 13 مئی: کابینہ کا اجلاس شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت جدہ کے قصر السلام میں ہوا جس میں کئی فیصلوں کی منظوری دی گئی
سعودی کابینہ نے ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ ٹریننگ کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ مذاکرات اور مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا اختیار وزیر تعلیم کو تفویض کیا ہے۔
کابینہ نے کورونا بحران پر ہنگامی صحت صورتحال کے خاتمے کے حوالے سے کہا کہ سعودی عرب وباؤں سے نمٹنے کے سلسلے میں عالمی برادری کے لیے ایک مثال رہا ہے۔
اجلاس میں مختلف امور کے بارے میں پندرہ فیصلے کیے گئے ہیں