کویت اردو نیوز،14جون: سعودی عرب میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پبلک سیکیورٹی نے کہا کہ کوئی بھی شخص حج کے ضوابط اور ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لوگوں کو بغیر اجازت مکہ مکرمہ پہنچاتے ہوئے پکڑا گیا تو اسے فی کس ٹرانسپورٹ کرائے کے حساب سے 6 ماہ تک قید اور 50,000 ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔
ڈائریکٹوریٹ نے نشاندہی کی کہ مالی جرمانہ اس تناسب سے بڑھے گا جس تناسب سے نقل و حمل کی خلاف ورزی کیجائیگی۔
اس میں زور دیا گیا کہ کیریئر کے جرمانے میں عدالتی فیصلے کی بنیاد پر نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی کی ضبطگی اور، غیر ملکیوں کی صورت میں، قید کی سزا پوری کرنے کے بعد ملک بدری اور جرمانے کی ادائیگی شامل ہوگی، جبکہ تارکین وطن کو مستقبل میں قانون کی طرف سے متعین مدت کے لیے مملکت میں داخلے سے منع کر دیا جائے گا۔
پبلک سیکیورٹی نے شہریوں اور رہائشیوں سے حج اور عمرہ کے ضوابط اور ہدایات کی پابندی کرنے کا مطالبہ کیا، ساتھ ہی ساتھ جعلی حج مہمات کے خلاف بھی خبردار کیا۔
ڈائریکٹوریٹ نے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ مکہ مکرمہ، ریاض اور مشرقی صوبے کے علاقوں میں 911 اور باقی مملکت میں 999 پر کال کرکے ایسی کسی بھی مہم کی اطلاع دیں۔