کویت اردو نیوز، 20 مئی: پاکستان کے کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے 8,167 میٹر بلند دنیا کی ساتویں بلند ترین چوٹی "داولاگیری” کو سر کرلیا ہے۔
21 سالہ شہروز آٹھ ہزار میٹر سے بلند 12 چوٹیاں سر کرنے والے "کم عمر ترین کوہ پیماء” بن گئے ہیں۔
شہروز کاشف اب تک بلند 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے 12 چوٹیاں سر کرچکے ہیں۔
شہروز کاشف "داولا گیری” سر کرنے والے دوسرے پاکستانی ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستانی خاتون نائلہ کیانی نے ماؤنٹ لوٹسے کو فتح کر کے ایک اور ریکارڈ قائم کردیا
شہروز کاشف سے قبل "سرباز علی” نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
شہروز اور سرباز دونوں 12، 12 بلند ترین چوٹیاں سر کر چکے ہیں، شہروز کاشف تمام 14 "ایٹ تھاوزنڈرز” سب سے کم عمری میں سر کرنا چاہتے ہیں۔
شہروز کو رکارڈ مکمل کرنے کیلئے "چوایو” اور "شیشاپنگما” سر کرنا باقی ہیں۔