کویت اردو نیوز،19جون: قطر فاؤنڈیشن (QF) نے اعلان کیا ہے کہ اس سال 28 جون 2023 کو ذی الحجہ کی دسویں تاریخ کو ایجوکیشن سٹی سٹیڈیم میں عید الاضحی کی نماز ادا کی جائے گی۔
قطر فاؤنڈیشن نے اعلان کیا کہ وہ عید کی نماز دوبارہ ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں ادا کرنے کا اہتمام کریں گے "عید الفطر کی نماز کی کامیابی کے بعد” جو ماہ اپریل کے اوائل میں اسی مقام پر منعقد کی گئی تھی۔
قطر فاؤنڈیشن نے اعلان کیا کہ "ہم سب کے لیے ایک تفریحی ماحول بنانا چاہتے ہیں اور سب سے بڑی تعداد میں نمازیوں اور حاضرین کا خیرمقدم کرتے ہیں۔”
نماز عید کیلئے صبح 5 بجے کا ٹائم دیا گیا ہے جس کے بعد عید کی تقریبات 9 بجے تک ایجوکیشن سٹی مسجد میں ہوں گی۔
تہواروں میں خاندانوں کے لیے مختلف سرگرمیاں شامل ہوں گی جیسے چہرے کی پینٹنگ، گیمز، کھانے پینے کی اشیاء کا اہتمام.
ایجوکیشن سٹی سٹیڈیم تک ٹرام کے ذریعے پہنچا جا سکتا ہے، اور ویسٹ پارکنگ، آکسیجن پارک، اور الشقاب پارکنگ میں پارکنگ کی جگہیں بھی دستیاب ہیں۔
گزشتہ اپریل میں، ایجوکیشن سٹی سٹیڈیم میں ہزاروں افراد کیلئے پہلی بار اسٹیڈیم میں عید الفطر کی نماز ادا کرنے کا موقع فراہم کیا گیا تھا۔