کویت اردو نیوز، 19جون: دبئی پولیس نے "آن دی گو” نام سے ایک اقدام متعارف کرایا ہے، جس میں Enoc اسٹیشنوں پر کاروں کی مرمت کی دکان آٹوپرو کے ساتھ مل کر معمولی حادثات کا شکار ہونیوالے رہائشیوں کو مفت کار کی مرمت کی پیشکش کی گئی ہے۔
اس پروگرام کا مقصد ایک تیز سروس فراہم کرنا ہے۔ اس سروس سے ڈرائیوروں کو ضروری کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد فوری طور پر اپنی گاڑیوں کی مرمت کرنے کے قابل بنانا ہے۔
پراسس
ای نوک اسٹیشن سے معمولی حادثے کی رپورٹ حاصل کریں اور وہاں سے آٹوپرو کی دکان پر چلے جائیں۔
نقصان شدہ گاڑی کو ایک مجاز ورکشاپ میں لے جایا جائے گا اور مرمت مکمل ہونے کے بعد، گاڑی ڈرائیور کے گھر پہنچا دی جائے گی۔