• صحفہ اول
  • کویت
    • کویت سٹی
    • کرائم
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
  • خلیجی ممالک
    • سعودی عرب
    • متحدہ عرب امارات
    • قطر
    • بحرین
    • سلطنت عمان
  • دنیا
    • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • بزنس
  • کھیل
    • کالمز
    • متفرق
اتوار, جنوری 25, 2026
  • لاگ ان کریں
Kuwait News Urdu
  • صحفہ اول
  • کویت
    • کویت سٹی
    • کرائم
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
  • خلیجی ممالک
    • سعودی عرب
    • متحدہ عرب امارات
    • قطر
    • بحرین
    • سلطنت عمان
  • دنیا
    • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • بزنس
  • کھیل
    • کالمز
    • متفرق
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صحفہ اول
  • کویت
    • کویت سٹی
    • کرائم
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
  • خلیجی ممالک
    • سعودی عرب
    • متحدہ عرب امارات
    • قطر
    • بحرین
    • سلطنت عمان
  • دنیا
    • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • بزنس
  • کھیل
    • کالمز
    • متفرق
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Kuwait News Urdu
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں

نماز عیدالاضحٰی: تکبیر تشریق تاریخی پس منظر اہمیت اور فضیلت، سوال اور اس کی وضاحت

Share on FacebookShare on Twitter

تکبیراتِ تشریق کو تکبیراتِ تشریق کیوں کہتے ہیں؟ حالانکہ ایامِ تشریق تو 10 ذی الحجہ کے بعد ہیں، اس مسئلے کی وضاحت کیجیے؟

جواب: چونکہ یہ تکبیرات "الله أكبر الله أكبر لا إله لا الله والله أكبر الله أكبر ولله الحمد” نو ذی الحجہ کی فجر سے ایامِ تشریق کے آخری دن یعنی 13 ذی الحجہ کی شام تک پڑھی جاتی ہیں، ان ایام میں 9تاریخ کے سوا باقی سارے ایام ایامِ تشریق ہیں، اس لیے تغلیباً ان تکبیرات کو تکبیراتِ تشریق کہتے ہیں، اگرچہ ان تکبیرات کے حکم میں ایک دن ایامِ تشریق سے پہلے کا(یعنی نو ذی الحجہ ) بھی شامل ہے۔یہی (یعنی 9 ذوالحجہ کی فجر سے تکبیراتِ تشریق کا آغاز کرنا) احناف کامفتی بہ قول ہے۔

نیز ایامِ تشریق کو تشریق کہنے کی مختلف توجیہات فقہاء نے لکھی ہیں، جن میں سے مشہور یہ ہے کہ یہ ’’تشریق اللحم‘‘ (گوشت خشک کرنے) سے ماخوذہے، ان دنوں میں جانور ذبح کرکے اس کا گوشت خشک کیا جاتاتھا، یا ’’شروق الشمس‘‘ سے ہے، یعنی نمازِ عید کے لیے سورج چڑھنے کا انتظار کرناوغیرہ۔

لیکن یادرہے کہ ان تکبیرات کے اوقات کی تعیین میں اصل ایامِ تشریق ہی نہیں، بلکہ وہ صریح احادیث ہیں جن میں رسول کریم ﷺسے یہ ثابت ہے کہ آپ یومِ عرفہ کی فجر سے ایامِ تشریق کے آخری دن کی عصر تک یہ تکبیرات ادافرماتے تھے۔اس لیے احناف کا مفتی بہ قول ان روایات کی بناپریہی ہے کہ ان تکبیرات کا وقت یومِ عرفہ کی فجر سے ایامِ تشریق کے آخری دن کی عصر کی نماز تک ہے۔

’تشریق‘ شروق سے بنا ہے، جس کے معنی ’طلوعِ آفتاب‘ کے آتے ہیں۔ تشریق سورج یا مشرق کی طرف رُخ کرنے یا کسی چیز کو دھوپ میں سکھانے کو کہتے ہیں، چوں کہ ان دنوں میں لوگ قربانی کا گوشت سکھایا کرتے تھے، اس لیے ان دنوں کو ’ایامِ تشریق‘ کہا جانے لگا۔(النہایہ لابن الاثیر)

ایامِ تشریق کا ثبوت قرآن سے:

قرآن مجید میں ایک مقام فرمایا گیا:اور اللہ کو گنتی کے دنوں میں (جب تم منیٰ میں مقیم ہوں) یاد کرتے رہو۔ (البقرۃ) اور ایک مقام پر فرمایا گیا:اور لوگوں میں حج کا اعلان کردو کہ وہ تمھارے پاس پیدل آئیں، اور دور دراز کے راستوں سے سفر کرنے والی ان اونٹنیوں پر سوار ہو کر آئیں جو (لمبے سفر سے) دبلی ہوگئی ہوں تاکہ وہ ان فوائد کو آنکھوں سے دیکھیں جو ان کے لیے رکھے گئے ہیں۔ اور متعین دنوں میں ان چوپایوں پر اللہ کا نام لیں، جو اللہ نے انھیں عطا کیے ہیں۔ چناں چہ (مسلمانو) ان جانوروں میں سے خود بھی کھاؤ اور تنگ دست محتاج کو بھی کھلاؤ۔ (الحج)۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  عید الاضحی کی اہمیت و فضیلت،  فلسفہ قربانی اور اس کے فقہی مسائل

ایامِ تشریق میں روزہ کا حکم؟

چوں کہ یہ دن کھانے پینے اور خوشی منانے کے ہیں، اس لیے ان دنوں میں روزہ رکھنا جائز نہیں ہے۔ابوالشعثاء کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایامِ تشریق کے کسی درمیانی دن میں ہم لوگ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ تھوڑی دیر بعد کھانا آیا اور لوگ قریب قریب ہوگئے، لیکن ان کا ایک بیٹا ایک طرف ہو کر بیٹھ گیا۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس سے فرمایا: آگے ہو کر کھانا کھاؤ! اس نے کہا: میں روزے سے ہوں۔ انھوں نے فرمایا: کیا تمھیں معلوم نہیں کہ رسول اللہ ﷺ کاارشاد ہے کہ یہ کھانے پینے اور ذکر کے دن ہیں۔(مسند احمد) اورحضرت ام ہانی رضی اللہ عنہا کے آزاد کردہ غلام حضرت ابومرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کے ساتھ ان کے والد حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کے پاس گیا۔ انھوں نے عبداللہ کی طرف کھانا بڑھایا اور فرمایا: کھاؤ! عبداللہ نے کہا: میں روزے سے ہوں۔ اس پر عمرو بن عاص نے کہا: کھاؤ! کیوں کہ یہ ایسے دن ہیں جن میں رسول ﷺ نے ہمیں افطار کا حکم دیا اور روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔امام مالک نے کہا: ان دنوں سے مراد ایامِ تشریق ہیں۔(ابوداود)

تکبیرِ تشریق تاریخی پس منظر:

تکبیرِ تشریق کا پس منظر یہ بیان کیا گیا ہے کہ حضرت جبریلؑجب حضرت اسماعیلؑ کے بدلے میں جانور لے کر پہنچے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اِس حال میں دیکھا کہ وہ اسماعیلؑ کو ذبح کرنے کے لیے بس تیار ہی ہیں تو اُنھوں نے اس خوف سے کہ مجھے پہنچنے میں اگر ذرا سی دیر ہوئی تو ابراہیم علیہ السلام اسماعیل علیہ السلام کو ذبح کرڈالیں گے، اس لیے انھوں نے حضرت ابراہیم کو متنبہ کرنے کے لیے دور سے ہی پکارا: اللہ اکبر، اللہ اکبر۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جب انھیں دیکھا تو فرمایا: لا الٰہ الا اللہ، واللہ اکبر۔ اور جب اسماعیلؑ کو فدیے کے جانور کا علم ہوا تو انھوں نے کہا: اللہ اکبر، وللہ الحمد۔(البحر الرائق) اس طرح تکبیرِ تشریق کے الفاظ یہ ہوئے: اَللہُ اَکْبَرُ، اَللہُ اَکْبَرُ، لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُ، اَللہُ اَکْبَرُ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ۔(کنز العمال)

یہ خبر بھی پڑھیں:  بیگم سفیر پاکستان، کویت مسز عنبرین مصطفٰی سے بطور صدر انٹرنیشنل ویمن گروپ خصوصی انٹرویو

تکبیرِ تشریق اور ایام حج:

تکبیرِ تشریق کی مشروعیت اس وقت کی تعظیم کے لیے ہے، جس میں مناسکِ حج ادا کیے جاتے ہیں۔اس لیے اس کی شروعات یومِ عرفہ سے ہوتی ہے کہ اس دن حاجی عرفات کے میدان میں قیام کرتے ہیں۔(بدائع الصنائع)حضرت عکرمہؒ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل کرتے ہیں کہ وہ عرفے کے دن صبح سے ایام تشریق کے آخری دن تک تکبیریں کہتے تھے۔(سنن کبری بیہقی)

مزید خبریں

اگر صدقہ فطر نماز عید سے پہلے ادا نہ کیا جائے تو کیا کرنا چاہیے؟

عذر کی وجہ سے اعتکاف نہ کرنا گناہ نہیں

اعتکاف میں بات چیت کرنا جائز ہے یا نہیں؟

افواج پاکستان کےساتھ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا خطاب

تکبیر تشریق اور قضا نمازیں:

جن دنوں میں یہ تکبیر کہی جاتی ہے اگر ان دنوں کی کوئی نماز رہ گئی ہو، اب اگر اس کی قضا اسی سال کے ان ہی دنوں میں کی جائے گی تب تو یہ تکبیر کہی جائے گی، ورنہ نہیں۔ مثلاً نویں تاریخ کی نماز کی قضا اسی سال کی دسویں کو کی جائے تو تکبیر بھی نماز کے بعد کہی جائے اور اگر اس کی قضا ان دنوں کے گزرنے کے بعد یا اگلے سال کے ان ہی دنوں میں کی جائے، اسی طرح ان دنوں سے پہلے کی قضا نماز اگر ان دنوں میں پڑھے، تو یہ تکبیر نہ کہے۔ (الفضائل و الاحکام للشہور والایام)

تکبیرِ تشریق پڑھنے کا وقت؟

فرض نماز کے بعد فوراً تکبیرِ تشریق کہہ لینی چاہیے، لیکن اگر دعا مانگتے ہوئے کسی کو یاد آئےتو اُسی وقت پڑھ لے، واجب ادا ہو جائے گا۔نماز کا سلام پھیرنے کے بعد جب تک قبلے سے سینہ نہ پھیرا ہو اور نہ کوئی ایسا کام کیا ہو جس سے نماز کی بنا ممنوع ہوجاتی ہے، اس وقت تک یہ تکبیر کہی جا سکتی ہے۔ نماز کے سلام کے بعد اگر کسی نے قہقہہ لگایا یا عمداً حدث کیا، یا کلام کیا تواب یہ تکبیر نہیں کہہ سکتا۔ البتہ اگر سلام کے بعد خود بخود حدث ہوگیا ہو تو یہ تکبیر کہہ لے، کیوں کہ ان کے لیے وضو شرط نہیں ہے۔(الہندیہ)

یہ خبر بھی پڑھیں:  بچوں کو سوشل میڈیا کے خطرناک رجحانات سے کیسے دور رکھا جائے؟

نمازِ عید الاضحیٰ اور تکبیر تشریح:

عیدالاضحی کی نماز کے بعد بالجہر تکبیرِ تشریق پڑھنا بالاتفاق ثابت اور جائز ہے، البتہ وجوب واستحباب میں اختلاف ہے، لیکن وجوب کا قول راجح ہے۔ (احسن الفتاویٰ) نمازِ عید کے بعد بھی تکبیرِ تشریق کا وجوب معلوم ہوتا ہے، کیوں کہ یہ نماز بھی جماعت کے ساتھ ادا کی جاتی ہے، اگرچہ فی نفسہٖ فرض نہیں،اسی پر مسلمانوں کا توارث ہے۔(البحر الرائق)

تکبیرِ تشریق کتنی مرتبہ پڑھی جائے:

تکبیرِ تشریق ہر فرض نماز کے بعد ایک مرتبہ کہنا واجب ہے،اور واجب سمجھے بغیر ایک سے زیادہ مرتبہ کہنے میں حرج نہیں ہے، بلکہ مزید ثواب کی امید کی جا سکتی ہے۔ (الدر المختار مع الشامی)فقہی عبارات اور اَکابر کے فتاویٰ سے یہی مستفاد ہوتا ہے کہ ایک مرتبہ تکبیرِ تشریق کہنی چاہیےاور اس سے زائد کہنے میںکوئی حرج نہیں ہے،لیکن اس زیادتی کو سنت سمجھنامکروہ ہے۔ محض ذکر سمجھ کر پڑھنے میں مضایقہ نہیں۔ (فتاویٰ دارالعلوم)

دلی دعا ہے جو کچھ پڑھا اور سنا گیا اللہ تبارک و تعالی اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ صدقہ جاریہ کی نیت سے دوسرے احباب تک شیئر کیجئے۔

مفتی نور حسین افضل
اسلامک اسکالر، مصنف، ماہر تعلیم و کالم نویس،
صدر: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (مشرق وسطی)
صدر: کالمسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (مشرق وسطی)

Related posts:

دعا قبول نہ ہونے کی وجوہات

خلیجی ممالک میں رائج کفالہ سسٹم کیا اور یہ کس لئے بنایا گیا تھا؟

شبھم یادو ایک ہندو نوجوان جس نے اسلامیات میں مسلمانوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

ساٹھ سالہ غیرملکیوں کو کویت سے نکالنا کیا یہ واقعی ایک انسانی عمل ہے؟

ہزاروں تارکین وطن کویت کو خیرباد کہنے لگے

اولاد کی اچھی تربیت کیسے کرنی چاہیے جس سے دنیا و آخرت دونوں سنور جائیں

دنیا میں آنے کا مقصد

کویتی نوجوان نے تمام کویتی شہریوں کے لیے بہترین مثال قائم کر دی

مزید خبریں

اگر صدقہ فطر نماز عید سے پہلے ادا نہ کیا جائے تو کیا کرنا چاہیے؟
کالمز

اگر صدقہ فطر نماز عید سے پہلے ادا نہ کیا جائے تو کیا کرنا چاہیے؟

عذر کی وجہ سے اعتکاف نہ کرنا گناہ نہیں
کالمز

عذر کی وجہ سے اعتکاف نہ کرنا گناہ نہیں

اعتکاف میں بات چیت کرنا جائز ہے یا نہیں؟
کالمز

اعتکاف میں بات چیت کرنا جائز ہے یا نہیں؟

افواج پاکستان کےساتھ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا خطاب
کالمز

افواج پاکستان کےساتھ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا خطاب

ماہ صفر میں پائی جانے والی غلط فہمیاں اور صحیح حقائق 
کالمز

ماہ صفر میں پائی جانے والی غلط فہمیاں اور صحیح حقائق 

پاکستان کی 76ویں سالگرہ! خدارا اس ملک کے حال پر رحم فرمائیں
کالمز

پاکستان کی 76ویں سالگرہ! خدارا اس ملک کے حال پر رحم فرمائیں

خلیجی ممالک میں رائج کفالہ سسٹم کیا اور یہ کس لئے بنایا گیا تھا؟
کالمز

خلیجی ممالک میں رائج کفالہ سسٹم کیا اور یہ کس لئے بنایا گیا تھا؟

کویت پر کئے جانے والے عراقی حملے کو آج 33 برس بیت گئے
کالمز

کویت پر کئے جانے والے عراقی حملے کو آج 33 برس بیت گئے

خلفائے راشدینؓ اور سیدنا امیر معاویہؓ کے دور خلافت میں سیدنا حسین ؓ کا مثالی کردار و صفات 
کالمز

خلفائے راشدینؓ اور سیدنا امیر معاویہؓ کے دور خلافت میں سیدنا حسین ؓ کا مثالی کردار و صفات 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

یمن کا یو اے ای کے ساتھ دفاعی معاہدہ ختم کرنے کا اعلان، فوجیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم

یمن کا یو اے ای کے ساتھ دفاعی معاہدہ ختم کرنے کا اعلان، فوجیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم

ایران پر اسرائیل کے ممکنہ حملے کا خطرہ: عباس عراقچی کی وارننگ

ایران پر اسرائیل کے ممکنہ حملے کا خطرہ: عباس عراقچی کی وارننگ

مکہ مکرمہ میں منشیات اسمگلنگ پر 2 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت

مکہ مکرمہ میں منشیات اسمگلنگ پر 2 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت

سرفراز احمد کا کہنا: یہ کامیابی اللہ کا کرم اور ٹیم کی محنت ہے

سرفراز احمد کا کہنا: یہ کامیابی اللہ کا کرم اور ٹیم کی محنت ہے

Asim Munir Saudia

سعودی قیادت کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عسکری خدمات کو خراجِ تحسین

بالیندرا شاہ کون ہیں؟ نیپال کے نئے ممکنہ وزیر اعظم کے بارے میں جانیں

بالیندرا شاہ کون ہیں؟ نیپال کے نئے ممکنہ وزیر اعظم کے بارے میں جانیں

کویت کی قطر پر صیہونی حملے کی شدید مذمت، مکمل حمایت کا اعلان

کویت کی قطر پر صیہونی حملے کی شدید مذمت، مکمل حمایت کا اعلان

ٹرمپ کا بڑا انکشاف: قطر پر حملے کا فیصلہ نیتن یاہو کا تھا، میرا نہیں

ٹرمپ کا بڑا انکشاف: قطر پر حملے کا فیصلہ نیتن یاہو کا تھا، میرا نہیں

کویت میں بھارتی ملازم سے غیر قانونی مطالبہ: کفیل نے 800 دینار مانگ لیے

کویت میں بھارتی ملازم سے غیر قانونی مطالبہ: کفیل نے 800 دینار مانگ لیے

حالیہ پوسٹیں

  • یمن کا یو اے ای کے ساتھ دفاعی معاہدہ ختم کرنے کا اعلان، فوجیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم
  • ایران پر اسرائیل کے ممکنہ حملے کا خطرہ: عباس عراقچی کی وارننگ
  • مکہ مکرمہ میں منشیات اسمگلنگ پر 2 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت
  • سرفراز احمد کا کہنا: یہ کامیابی اللہ کا کرم اور ٹیم کی محنت ہے
  • سعودی قیادت کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عسکری خدمات کو خراجِ تحسین
  • بالیندرا شاہ کون ہیں؟ نیپال کے نئے ممکنہ وزیر اعظم کے بارے میں جانیں
یمن کا یو اے ای کے ساتھ دفاعی معاہدہ ختم کرنے کا اعلان، فوجیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم

یمن کا یو اے ای کے ساتھ دفاعی معاہدہ ختم کرنے کا اعلان، فوجیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم

ایران پر اسرائیل کے ممکنہ حملے کا خطرہ: عباس عراقچی کی وارننگ

ایران پر اسرائیل کے ممکنہ حملے کا خطرہ: عباس عراقچی کی وارننگ

  • صحفہ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • خلیجی ممالک
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • بزنس
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالمز
  • رابطہ کریں
  • Privacy Policy

کاپی راٹ © 2021

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صحفہ اول
  • کویت
    • کویت سٹی
    • کرائم
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
  • خلیجی ممالک
    • سعودی عرب
    • متحدہ عرب امارات
    • قطر
    • بحرین
    • سلطنت عمان
  • دنیا
    • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • بزنس
  • کھیل
    • کالمز
    • متفرق

کاپی راٹ © 2021