موجودہ حالات میں دبئی سے کویت جانے والے ہوائی جہاز کے ٹکٹ کے حصول کا امکان ایک خواب بن گیا ہے خاص طور پر ان لوگوں کے لئے جو ہفتے کے آخر میں ایک مختصر سفر کے لئے دبئی جانے کے خواہاں ہوتے ہیں جس کی وجہ 34 ممنوعہ ممالک کے شہریوں کی ایک بڑی تعداد ہے جن کو کویت میں داخلے کے لئے دبئی میں 14 دن گزارنا لازمی ہے۔
روزنامہ الأنباء کی موجودہ حالات کے دوران کویت اور دبئی کے درمیان ٹکٹوں کی قیمتوں پر نظر رکھنے کے پر یہ معلوم ہوا ہے کہ دبئی جانے والے ٹکٹ فی شخص 60 سے 120 دینار تک دستیاب ہیں جو کہ مختلف ایئر لائن کمپنیوں کے فرق پر منحصر ہے جبکہ موجودہ حالات میں 15 اکتوبر تک دبئی سے کویت جانے کے لئے براہ راست پروازیں دستیاب ہی نہیں کیونکہ دن دنوں میں صرف 3 پروازیں دستیاب ہیں اور ایک طرفہ ٹکٹ کی قیمت 610 دینار سے 730 دینار فی شخص کے درمیان بتائی جا رہی ہے جو ایک بہت ہی مبالغہ آمیز قیمت ہے۔
ان پروازوں کی طلب میں اضافے کو دیکھتے ہوئے خاص طور پر چونکہ ہوائی اڈے پر سول اوی ایشن کی مخصوص اہلیت کی صلاحیت روزانہ ایک مخصوص تعداد میں سفر کرتی ہے جبکہ سول ایوی ایشن کی جانب سے ان پروازوں میں اضافے کا بھی کوئی امکان نہیں ہے۔ اس مہینے کے اختتام کے ساتھ واپسی کی پروازوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی نظر آنا شروع ہوگئی ہے جس کے مطابق براہ راست پروازوں کی قیمت میں 500 دینار تک کمی واقع ہو گی۔
مانیٹرنگ نے ثالثی ممالک (ٹرانزٹ) کے ذریعے دبئی سے کویت واپسی سفروں کی موجودگی کو ظاہر کیا ہے جس میں سعودی عرب ، قطر اور ترکی کے راستے شامل ہیں جہاں ان دوروں کی قیمتیں فی شخص 160 سے 260 دینار کے درمیان ہیں اور ٹرانزٹ کا وقت 6 سے 10 گھنٹوں کے درمیان ہوتا ہے۔ اس تناظر میں سیاحت اور ٹریول آفس کے متعدد مالکان نے الأنباء کو بتایا کہ کویت واپس آنے کے لئے دبئی جانے کے لئے تارکین وطن کی کثیر تعداد نے 14 دن گزارنے کے لئے پروازوں کے لئے ٹکٹیں کینسل کردیں ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کویت سے دبئی کے لئے ٹکٹیں دستیاب ہیں لیکن کویت واپس آنے کے دوران یہ تمام پروازیں پوری طرح سے بک کرلی گئیں ہیں۔
مزید پڑھیں: وزارت داخلہ نے مجرمان کو جلد ملک بدر کرنے کی درخواست کر دی
سیاحت اور ٹریول آفس کے مالکان نے مزید کہا کہ موجودہ دورانیے کے دوران دبئی جانے کے خواہشمند افراد کو اس ماہ کی 15 تاریخ تک کم سے کم دو مقامات پر ٹرانزٹ میں واپسی کی پرواز کی بکنگ کرنی ہوگی کیونکہ موجودہ حالات میں ایک اسٹاپ ٹرانزٹ پروازیں دستیاب نہیں ہیں جبکہ ان دونوں کے درمیان دبئی اور کویت کے مابین دستیاب براہ راست پروازوں کی قیمتوں میں بہت زیادہ مبالغہ آرائی ہے۔
قابل غور بات یہ ہے کہ ان 34 ممالک میں ایسے شہری ہیں جن پر براہ راست کویت جانے پر پابندی عائد ہے کویت میں محکمہ صحت کے حکام کی ہدایت کے مطابق ان ممالک میں کورونا کیس ہونے کی شرح کی بلند شرح کی وجہ سے ان ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ ان ممالک کے شہریوں کو غیر ممنوعہ ملک میں 14 دن قیام کرکے کویت میں داخل ہونے کی اجازت ہے۔ اس معاملے میں واپسی کے خواہشمند تارکین وطن کے لئے سب سے مقبول منزل میں دبئی سرفہرست رہا جن کو کویت میں براہ راست اپنے ممالک سے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔