کویت اردو نیوز،19جولائی: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے عوامی طرز پر دبئی میٹرو ٹرین میں سفر کیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
امارات کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے شیخ محمد کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی جو خوب وائرل ہے۔
شیخ محمد اپنی 74ویں سالگرہ منارہے ہیں اور انہوں نے اس ہفتے یو اے ای کے مختلف سہولت سنٹرز کا دورہ کیا۔
صاحب السمو الشيخ محمد بن راشد ال مكتوم، نائب رئيس الدولة رئيس مجلس الوزراء حاكم دبي (رعاه الله)، خلال تجوله في دبي مستخدماً مترو دبي.
HH Sheikh Mohammed Bin Rashid Al Maktoum, Vice President, Prime Minister and Ruler of Dubai, tours #Dubai using #DubaiMetro. pic.twitter.com/xjuJT6OAM7
— RTA (@rta_dubai) July 14, 2023
نائب صدر شیخ محمد نے بدھ کو ایمریٹس ایئرلائن کے انجینئرنگ سینٹر کا بھی دورہ کیا ۔
انہوں نے ایک اے 380 طیارے کی تزئین و آرائش کا معائنہ کیا جو ایئرلائن کے دو ارب ڈالر کے منصوبے کے تحت کی جارہی ہے۔
منگل کو شیخ محمد ابوظہبی کے ‘سی ورلڈ’ کا دورہ کیا اور آبی حیات کے تحفظ کیلئے ادارے کے اقدامات کو سراہا ۔
پیر کو انہوں نے چند دوستوں کے ہمراہ دبئی واٹر کینال کے ٹریک پر سائیکلنگ بھی کی