کویت اردو نیوز،22جون:سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی پہلی مرتبہ رواں سال حج سیزن کے دوران عازمین کو آمد ورفت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے خود کار منی بس سروس شروع کرے گی۔
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ اتھارٹی یہ سہولت انسان اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ متعارف کرانے کی پالیسی کے تحت فراہم کررہی ہے۔
خود کار منی بسیں مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی سے آراستہ ہیں۔ ان میں بس کے اطراف کے ماحول پر نظر رکھنے کے لیے کیمرے اور سنسر نصب ہیں۔
اتھارٹی نے بغیر ڈرائیور والی بسوں کے لیے 6 ٹریک مختص کیے ہیں۔ ایک ٹریک چار کلو میٹر طویل ہے اور روڈ کی چوڑائی گیارہ میٹر ہے۔
ہر بس میں گیارہ نشستیں ہیں۔یہ بس 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے اور ایک بار چارج ہونے کے بعد6گھنٹے تک چل سکتی ہے۔
ان خود کار منی بسوں کی بدولت منی، مزدلفہ اور عرفات کے درمیان آمد ورفت کا دورانیہ کم ہوگا