کویت اردو نیوز،19جولائی: مغربی سعودی عرب کے شہر القنفودہ میں ایک طبی ٹیم نے 15 منٹ کے اینڈوسکوپک آپریشن میں 49 سالہ مرد مریض کی سانس کی نالی سے کار کی چابی کامیابی سے نکال لی جو وہ بے دھیانی میں نگل گیا تھا۔
دل کے عارضے میں مبتلا مریض کو جب پتہ چلا کہ اس کی سانس کی نالی میں گاڑی کی چابی پھنس گئی ہے تو اس کی وجہ سے اسکا دم گھٹنے لگا اور سانس لینے میں دشواری ہوئی۔
مریض نے ڈاکٹروں کے سامنے اعتراف کیا کہ وہ اپنے منہ میں چابی لئے اس سے کھیل رہا تھا اور اسکا بالکل بھی یہ دھیان نہیں تھا کہ چابی اسکے گلے میں پھنس جائیگی۔
اس کے بعد اس نے غلطی سے اسے نگل لیا، جس سے دھاتی چیز کو نکالنے کے لیے لیپروسکوپی کے ذریعے سرجیکل مداخلت کی ضرورت پڑی۔
مریض اب اپنی صحت کے مستحکم ہونے کا انتظار کر رہا ہے اور اسے گھر پر مکمل صحت یابی کے لیے چھٹی دے دی گئی ہے۔